ساگر فردوس
سوپور،02جون //دبستان ادب رفیع آباد کے اہتمام سےآج گلزار میموریل ایجو کیشنل ٹرسٹ نوپوره کلان سوپور میں 17 ویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں پوری وادی گلپوش کے نمائندہ شعراء اور ادباء نے شرکت کی۔
کانفرنس کی صدارت سٹیٹ وقف بورڈ کے ممبر جناب ڈاکٹر غلام نبی حلیم نے انجام دی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر پروفیسر حمید نیم رفیع آبادی تھے۔
ایوان صدارت میں پرنسپل گلزار الجوکیشنل ٹرسٹ عبد الخالق عاجز ،نامور شاعر ادیب فیاض تلگامی، بشیر چراغ ،شہباز ہاکباری اور میدان صحافت کے نامور صحافی محمد یوسف شاہین اور نائب مدیر اعلی تعمیل ارشاد اور کشمیری روزنامہ کے مدیر ناظم نذیر تھے۔
کانفرنس کی خاص بات محفل اعزازات جن شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا ان میں نامور قلمکار شاعر ادیب نثر نگار اور سرپرست اعلی گلشن ادب جموں و کشمیر مقبول فیروزی کو شان کشمر، نامور محقق اور قلمکار عبد الخالق الشمس کو شان دبستان، جبکہ نامور سماجی کارکن جناب غلام رسول وگے کو شرف دبستان اعزاز سے نوازا گیا ۔
خطبہ استقبالیہ دبستان ادب رفیع آباد کے کنوینر جوہر رمضان نے پیش کیا۔
اس موقعہ پر ایک قرار داد بالاتفاق رائے منظور کی گئی ۔جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ساہتیہ اکاڈمی کے کام کاج کو ٹھیک طرح سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر ایک محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ریاست کے نامور شعراء
نے حصہ لیا۔
کانفرنس کے اختتام پر صدر محفل ڈاکٹر غلام نبی حلیم نے اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین دبستان ادب رفیع آباد خاص کر کنوینر جوہر رمضان کی ان کی کاوشوں کو سراہا جو وہ زبان و ادب کی ترویج کے لئے کر رہے ہیں مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اس موقعہ پر ادباء کو یقین دلایا کہ وہ ادبی انجمنوں کے جملہ مسائل حکومت کی نوٹس میں لائیں گے۔
قرارداد پر جن ادباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں شہباز ہاکباری، جوہر رمضان، پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی، یوسف صمیم، ناظم نذیر اور بشیر چراغ کے نام قابل ذکر ہیں۔
اس موقعہ پر ہیومن ایڈ سوسائٹی کے چیرمین بشیر احمد میر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر پر جوہر رمضان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔