کولگام/29اگست2024ئ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرکولگام اطہر عامر خان نے آج ریٹرننگ افسران اور نوڈل افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں قانون ساز اسمبلی ۔2024 ءکے عام اِنتخابات کے لئے ضلع کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اِس جائزے کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ضلع کے تینوں اسمبلی حلقوں میں اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کئے گئے ہیں۔میٹنگ میں پولنگ سٹیشنوں کی تیاری، اِنتخابی مواد کی دستیابی، پولنگ عملے کی تربیت اور فلائنگ سکارڈ ٹیموں اور سٹیٹک سرویلنس ٹیموں کی صورتحال سمیت مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کنٹرول روم کے کام کاج،ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری، اَخراجات کی نگرانی اور ضروری اجازت نامے جاری کرنے کے بارے میں تازہ ترین معلومات پیش کی گئیں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اِنتخابی عمل کے دوران شفافیت اور کارکردگی کے اعلیٰ معیارکو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے اور رائے دہندگان کو بغیر کسی رُکاوٹ ووٹنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے لگن کے ساتھ کام کریں۔