سرینگر//کانگریس کے سینئر لیڈر اورحلقہ انتخاب ترال میں این سی کانگریس امیدوار سُرندر سنگھ چنی نے بتایا کہ جموںو کشمیر میں اگلی سرکار این سی اور کانگریس کی بنے گی ۔انہوں نے بتایا یہی وجہ کہ لوگ ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں ۔نور پورہ ترال میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے اوپر بھروسہ ہے کہ جو اسمبلی 10سال کے بعد دوبارہ کھلے گئی وہاں ترال کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہاانجینئر رشید کی قیادت والی عوامی اتحاد پارٹی سرکاری پارٹی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ جس دن ترال میں ان کے پارٹی کا روڑ شو تھا زبردست سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔انہوں کہا کہ ترال کے لوگ کسی بھی سرکاری ڈی زائن پارٹی کو مسترد کریں گے ۔ خیال رہے اتوار کے روز عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے ترال میں ایک میگا روڑ شو ہوا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔







