پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیر اعلیٰ نے مختلف محکموںکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اَپنی کابینہ کے ساتھیوں سے کہا کہ وہ تفویض کردہ محکموں کی فعال نگرانی اور جائزہ لیں

by Srinagar Mail
18/10/2024
A A
وزیر اعلیٰ نے مختلف محکموںکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر/18 اکتوبر2024ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کی عمومی لیکن اہم جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر کی ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا جبکہ مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَپنے کام کاج میں شفافیت اور جوابدہی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری، وزیربرائے صحت و طبی تعلیم،سکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور سوشل ویلفیئر محترمہ سکینہ ایتو،وزیر جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا، وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی اور پنچایتی راج، کوآپریٹیو اور الیکشن جاوید احمد ڈار،وزیر خوراک، شہری رسدات اورامورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورنوجوان و کھیل کود اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگز کے وزیر ستیش شرما، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور انتظامی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔
چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے مختلف محکموں کی نمایاں کامیابیوں ، جاری منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن پر روشنی ڈالتے ہوئے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
تبادلہ خیال میں جموں و کشمیر میںحکمرانی کو بہتر بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی شامل تھی۔
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے مقررہ مدت پر عمل کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور اَپنے کابینہ کے ساتھیوں پر زور دیا کہ وہ اُنہیں تفویض کردہ محکموں کی فعال نگرانی اور جائزہ لیں۔
اُنہوں نے کہا،”جائزے ہمیں اس بات کی واضح تفہیم فراہم کریں گے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہمیں مو¿ثر طریقے سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔“
وزیراعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ ان کا دفتر اَپنے دائرہ اِختیار میں آنے والے دیگر محکموں کا بھی براہ راست جائزہ لینا شروع کرے گا اور سرکاری کاموں کی جامع نگرانی کو یقینی بنائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک شفاف اور جوابدہ اِنتظامیہ کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہر محکمہ نچلی سطح پر ترقی کے فوائد کی فراہمی کے لئے مل کر کام کرے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے مبارک گل کو کیا عبوری اسپیکر نامزد

Next Post

وزیر اعلیٰ نے کابینہ وزراءاور مشیر کو اُنہیں عہدہ سنبھالنے پر مُبارک باد دی

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے اوڑی کے سرحدی دیہات لگامہ اور گنگل میں پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہری علاقوں اور رہائشی مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر اعلیٰ نے جموں میں سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سرحدی صورتحال کا جائیزہ لیا

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

بھارتی مسلح افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: لیفٹیننٹ گورنر

صورتحال کچھ بھی ہو، جموں و کشمیر میں بینکنگ خدمات جاری رہیں گی: ایم ڈی

مرکزی وزیر داخلہ نے کیا پہلگام کی مضافاتی وادی بایسران کا دورہ ،صورتحال کاجائزہ لیا

’آپریشن سندھور‘ پہلگام میں معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل پر بھارت کا ردعمل: امت شاہ

Next Post
وزیر اعلیٰ نے کابینہ وزراءاور مشیر کو اُنہیں عہدہ سنبھالنے پر مُبارک باد دی

وزیر اعلیٰ نے کابینہ وزراءاور مشیر کو اُنہیں عہدہ سنبھالنے پر مُبارک باد دی

Chief Minister visits Cabinet colleagues, Advisor to congratulate them on assuming office

Chief Minister visits Cabinet colleagues, Advisor to congratulate them on assuming office

Chief Minister reviews development activities in various departments

Chief Minister reviews development activities in various departments

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail