منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی

چین کے خلاف بھارت سمیت’کواڈ اتحادمضبوط کرنےکیلئے مذاکرات کا آغاز

by Srinagar Mail
13/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ چین کے ساتھ تنازعہ "ناگزیر نہیں ہے” لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔بلنکن نے کواڈ الائنس کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات سے پہلے ایک بیان دیا، جو آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ پر مشتمل ہے۔انہوں نے ایک صحافی کے سوال کہ کیا انڈو پیسیفک میں چین کے ساتھ تصادم ناگزیر ہے؟ کے جواب میں بلنکن نے بتایا کہ "کچھ بھی ناگزیر نہیں ہے۔” بلنکن نے جواب دیا، تاہم، امریکہ کو قواعد پر مبنی نظام کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔بلنکن نے کہا، "میرے خیال میں ہم ان خدشات کا اشتراک کرتے ہیں کہ چین حالیہ برسوں میں اندرونی طور پر اور خطے میں زیادہ جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے "مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے یہ اس اتحاد کے مثبت وژن” اور "قواعد پر مبنی نظام کا دفاع کرنے کے وعدے کے ساتھ جوڑا گیا تھا جس کی تعمیر میں انہوں نے بہت زیادہ وقت اور محنت صرف کی ہے۔”دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ کواڈ کا استعمال کر کے دوسرے ممالک کو امریکی جمہوریت کے معیارات کو تسلیم کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بات چیت کا آغاز چین کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کی جانب مبہم اشارہ دے کر چاروں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اس گروپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے دورے پر موجود عہدیداروں کو بتایا کہ ہم ایک انتہائی نازک، بے ربط اور مسابقت سے بھرپور دنیا میں رہتے ہیں، ہم ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوں گے جو ہم پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں۔اسکاٹ موریسن نے چین کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ ایک بہت خوش آئند بات ہے کہ آسٹریلیا پر کیے جانے والے جبر اور دباؤ کا کواڈ کے دیگر تینوں ساتھی اراکین کو اندازہ ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اگرچہ اس وقت امریکا کی نظر روس کی جانب سے یوکرین کو درپیش خطرے پر ہے، لیکن طویل المدتی مسئلہ چین کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے۔اس موقع پر انہوں نے ‘دی آسٹریلین’ اخبار کو بتایا کہ میرے ذہن میں اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہے کہ چین کے عزائم وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں ایک سرکردہ فوجی، اقتصادی، سفارتی اور سیاسی طاقت بننا ہے۔کواڈ کو پہلی بار 2007 میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اس نے ایک دہائی بعد اس وقت زور پکڑا جب چین نے جنوبی بحیرہ چین میں اپنی فوجی طاقت کو جارحانہ انداز میں پیش کیا اور اس کے بعد بھارت کے ساتھ پرتشدد سرحدی جھڑپوں میں بھی ملوث رہا۔اس سے قبل چاروں ممالک نے 2020 میں خلیج بنگال میں مشترکہ بحری مشقیں کیں، لیکن میلبورن میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کا مقصد دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ان میں کورونا وبا سے لڑنا اور عالمی سطح پر ‘فائیو جی’ ٹیکنالوجی کے اجرا سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اہم مسائل پر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ وہ مخلتف چیلنجز کے حوالے سے ایک متفقہ نقطہ نظر تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں ٹیکنالوجی کے معیارات پر اتفاق، صحت کے مسائل اور موسمیاتی تبدیلی پر تعاون کرنا ہے۔کواڈ گروپ کو چین کے معاملے پر اکٹھا ہونے کے تاثر سے زیادہ اس اتحاد کو معنی دینے میں کورونا وبا کو مرکزی حیثیت حاصل ہے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

عراق میں ججوں کا قتل عام جاری ،دو عشروں میں 74 جج قتل

Next Post

افغانستان سے فوجی انخلا کیلئےاچھا وقت کوئی نہیں تھا/ بائیڈن

Related Posts

بارش کے دوران JLNM اسپتال رعناواری میں دیوار گرا

کوئی استاد 10 فروری سے اسٹیشن سے باہر نہیں رہے گا: ڈیسک

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف استعمال کیے جانے والے ڈرونز پر امریکا نے 2 چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اسمبلی انتخابات کےلئے2024 تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل

Next Post
افغانستان سے فوجی انخلا کیلئےاچھا وقت کوئی نہیں تھا/ بائیڈن

افغانستان سے فوجی انخلا کیلئےاچھا وقت کوئی نہیں تھا/ بائیڈن

یوکرائنی طیارے پر ایرانی میزائل حملہ: زرتلافی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

یوکرائنی طیارے پر ایرانی میزائل حملہ: زرتلافی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

امریکی آئین اور قران ،نایاب قرآنی نسخہ واپس امریکہ لایاجارہا ہے

امریکی آئین اور قران ،نایاب قرآنی نسخہ واپس امریکہ لایاجارہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail