سرینگر 28 اکتوبر 2024 ئ وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ خزانہ کے کام کاج اور پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی سدارت کی ۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا ، پرنسپل سیکرٹری خزانہ اور محکمہ خزانہ کے مختلف ڈویژنوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ پرنسپل سیکرٹری خزانہ نے بجٹ کے رحجانات ، مالیاتی چیلنجوں اور جاری اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک تفصیلی پریذنٹیشن دی ۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں ( سی ایس ایس ) پر توجہ مرکوز کرنے اور ریونیو کی وصولی میں بہتری کی تعریف کی جبکہ اس بات کو نوٹ کیا کہ 2021-22 میں 5997 کروڑ روپے اور 2022-23 میں 6386 کروڑ روپے کے مقابلے میں رواں سال کے دوران مختلف سی ایس ایس کے تحت حکومت ہند سے سی ایس ایس فنڈز کی وصولی10300 کروڑ روپے ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ اشتراک کے ساز گار پیٹرن کے پیش نظر سی ایس ایس کے استعمال میں اضافہ اولین ترجیح ہونی چاہئیے ۔