سری نگر/29 اکتوبر2024ئوزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) کے عقبی لان سے قومی یوم یکجہتی کی تقریبات کے موقعہ پر”رَن فار یونٹی“ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔یہ دِن آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔اِس تقریب میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری داخلہ، ڈویژنل کمشنر کشمیر،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور مختلف سول اور پولیس اَفسران نے شرکت کی۔”رن فار یونٹی“ میں سول اِنتظامیہ، پولیس، سی آر پی ایف اور مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’رَن فار یونٹی ‘ اتحاد کے جذبے کی علامت ہے جس کی قدر کشمیر کے لوگوں کو بہت زیادہ عزیز ہے۔اُنہوں نے دوڑ کو ہری جھنڈی دکھانے سے قبل شرکا¿کو اتحاد کا عہد دِلایا۔ یہ دوڑ چشمہ شاہی کے خوبصورت بوٹینیکل گارڈن میں اِختتام پذیر ہوئی۔