سید اعجاز
ترالllممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ میں حلقہ انتخاب ترال کے لوگوں کی خدمت خادم بن کر کروں گا ۔انہوں نے بتایا ترال کی تعمیر و ترقی میری ترجیحات میں شامل ہے ۔منگل کے روز ترال کے بٹ نور علاقے میں ایک پبلک اوٹ ریچ پورگرام کے دوران انہوں نے کہا میں علاقے کے لئے کام کروں گا ۔ان کے ہمراہ بی ڈی او ترال اور باقی ملازمین بھی تھے ۔اس دوران مقامی آبادی نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل رکن اسمبلی کی نوٹس میں لائے ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہر مسئلے کو متعلقہ محکمے کے افسران کی نوٹس لایا جائے گا۔ممبر اسمبلی نے یہاں موجود لوگ کو بتایا میں عوام کا خادم ہو ں اس لئے یہاں کے لوگوں کی خد مت کرنا میری زمہداری ہے کیوںکہ لوگوں نے مجھے کامیاب بنایا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہر ایک کا ایم ایل اے ہوں اس لئے ہر کی پریشانی کو دور کروانا میرا فرض ہے ۔