سری نگر/29 اکتوبر2024ئوزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں مکانات و شہری ترقی محکمہ(ایچ اینڈ یو ڈی ڈی) کی کارکردگی اور کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جائزہ میٹنگ کا مقصد محکمہ کی پیش رفت کا جائزہ لینا، چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور شہری ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترجیحات کا تعین کرنا تھا۔میٹنگ میں وزیر اعلی ٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، کمشنرسیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور، صوبائی کمشنر کشمیر،صوبائی کمشنر جموں، سری نگر اور جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنروںنے شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری مندیپ کور نے جائزہ میٹنگ کے شروعات میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی اور اُنہوں نے مکانات و شہری ترقی محکمہ اور اس سے منسلک آرگنائزیشنوں کے کام کاج کا خاکہ پیش کیا۔مختلف سکیموں اور محکمانہ ضروریات کے لئے مرکزی فنڈنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس کے علاوہ اہم مسائل میں پالیسی گیپس، فرسودہ ماسٹر پلان اور ترقیاتی اتھارٹیوں کے اوورلیپنگ مینڈیٹ شامل تھے۔اِس کے علاوہ میٹنگ میں اِنسانی وسائل کو معقول بنانے اور سمارٹ سٹی اقدامات کی طویل مدتی عمل داری کو یقینی بنانے کے بارے میں مسائل کو اُجاگر کیا گیا۔دورانِ میٹنگ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شہری ترقی کو مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لئے ٹاو¿ن پلاننگ کی کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری ٹاو¿ن پلاننگ کی تاثیر ہمارے شہروں کے مستقبل کے رہنے کی اہلیت کا تعین کرے گی۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شہری منصوبہ بندی کو بہتر ہونا چاہئے۔میٹنگ میں آرگنائزیشن کے مخصوص مسائل ،، پالیسی اِصلاحات کے اقدامات اور جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ اور سری نگرسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے ذریعے عملائے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں اَپ ڈیٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔