بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

خانیار سرینگراور اننت ناگ میںفورسز اور ملی ٹینٹوںکے درمیان تصادم آرائیاں

لشکر کمانڈر سمیت3 ہلاک4سیکورٹی اہلکار زخمی ،سرینگر میںماراگیاغیر ملکی ملی لشکر کمانڈر کئی ہلاکتوں کیں ملوث،آپریشن ختم :آئی جی پی کشمیر

by Srinagar Mail
02/11/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر//سرینگر کے خانیار اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس کے جنگلات میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں 3ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے جبکہ ان تصادم آارئیوں میں سی آر پی ایف اور ایس او جی کے4اہلکار بھی زخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اس دوران آئی جی پی کشمیر نے بتایا خانیارانکونٹر میں مارا گیا لشکر کمانڈر غیر ملکی ہے جو کئی ہلاکتوں میں ملوث تھا انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ انکونٹر ختم ہوا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سری نگر کے خانیارکے کھار محلہ علاقے میں پولیس اور فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بستی میںسنیچر کے صبح سیل کیا اور تلاشی کارروائیاں تیز کی۔پولیس ذرائع نے بتایا جب فورسز کی تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو یہاں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے سٹی رپورٹر نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں کچھ وقت کے لئے خاموشی چھائی اور اس دوران یہاں دن بھر وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔ اس دوران شہر میں انکونٹر کے نتیجے میں یہاں دن بھر افرا تفری کا ماحول تھا جبکہ پولیس اور فورسز کے اعلیٰ افسران نے جائے جھڑپ کا دورہ کر کے یہاں حالات کا جائزہ لیا ۔ پولیس نے بتایا جاری تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ کو مارا گیا ہے جس کی شناخت اورتنظیمی وابستہ کے بارے میں جانکاری حاصل کی جا رہی ہے ادھر طرفین کے فائرنگ میں سی آر پی ایف اور پولیس کے چار جوان زخمی ہوئے ۔جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔علاقے میں آخری اطلاع ملنے تک تلاشی آپریشن تھاادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے کے جنگلات میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک مسلح تسادم ہوا جس میں دو ملی ٹنٹوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی تاہم علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔یہ آپریشن علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا.۔ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بدری نے بتایا کہ خانیار میں مارے گئے ملی ٹینٹ کی شناخت لشکر کمانڈرعثمان عرف چھوٹا ولید کے طور ہوئی ہے جو غیر ملی ہے۔انہوںنے بتایا مارا گیا کمانڈر انسپکٹر مسرور کی ہلاکت میں ملوث تھا انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہی معلوم ہوا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے انہوں نے بتایا علاقے میں انکونٹر ختم ہوا تاہم علاقے کو صاف کیا جا رہا ہے ۔آئی جی پی نے اننت ناگ کے کوکر ناگ میں دو ملی ٹینٹوں کے ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے بتایا اننت ناگ انکونٹر میں دو میں سے ایک کی شناخت زاہد رشید ساکن اننت ناگ کے طور کی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

افسران دفاترسے باہر نکل کر میدان میں لوگوں کے مشکلات دور کریں :ممبر اسمبلی ترال

Next Post

ریاسی اور گاندر بل میں سڑک حادثات

Related Posts

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Next Post

ریاسی اور گاندر بل میں سڑک حادثات

نائب وزیر اعلیٰ نے جھڑی میلے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ، کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے پر زور دیا

نائب وزیر اعلیٰ نے جھڑی میلے کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ، کسانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے پر زور دیا

پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے سانبہ قلعہ میں ڈسٹرکٹ لائیبریری کا دورہ کیا

پرنسپل سیکرٹری ثقافت نے سانبہ قلعہ میں ڈسٹرکٹ لائیبریری کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail