جموں 20 نومبر 2024 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج ایکواپلیکس کراو¿ن باغِ باہو جموں میں جموں فلم فیسٹیول ( جے ایف ایف ) اور سرینگر کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے مشترکہ ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے منتظمین اور تمام شرکاءکو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ 50 سے زیادہ ممالک سے آنے والے اندراجات وزیر اعظم شری نریندر مودی کی قیادت میں متحرک ، پرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کا ثبوت ہےں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ”امن ، متحرک فلمی کلچر اور معاشی خوشحالی ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں اور میں ان لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو معمول کی زندگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارت مخالف عناصر اور علیحدگی پسندوں کے ماحولیاتی نظام پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر وہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے یا ہندوستان کی سالمیت سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم ان کیلئے مثالی سزا کو یقینی بنائیں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ہنر کو بروئے کات لاتے ہوئے لوگوں کو صحیح راستے پر چلنے ،اپنے فن کی خدمت کرنے اور قومی مفاد کو ترجیح دینے کی ترغیب دیں ۔انہوں نے کہا کہ اچھا سیمینار صرف تفریح نہیں ہے بلکہ خدمت اور انسانی اقدار کے عظیم مقصد کو بھی متاثر کرتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے فلم سازوں کو کو نصیحیت دی کہ ان کے پاس تبدیلی کا ایک طاقطور ذریعہ ہے جو مساوات ، سماجی انصاف کے قیام اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اگلے سال بین لاقوامی فلم فیسٹیول کی میز بانی کرے گا ۔
افتتاحی تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی مشہور تھیٹر اور فلمی شخصیت مرحوم مشتاق کاک کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔







