منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ کشمیرمیں سردی کی شدت برقرار

6جنوری تک کہیں ہلکی ،کہیں درمیانی اور کہیں بھاری برف باری  آبی ذخائرکے منجمد ہونے کاسلسلہ جاری ،شہر وقصبہ جات میں پانی کی سپلائی میں خلل

by Srinagar Mail
01/01/2025
A A
چند دنوں کی راحت کے بعد جموں و کشمیر کے کچھ حصے سردی سے کانپ اٹھے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:یکم جنوری:  : جموں وکشمیرمیں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کشمیر وادی اور خطہ چناب میں درجہ حرارت مزید تنزلی کا شکار ہے جبکہ دوران شب سری نگرمیں پارہ منفی4.4ڈگری درج ہونے کے ساتھ ساتھ شوپیان ،گلمرگ ،پہلگام اوراننت ناگ سردترین مقامات رہے ۔اس دوران بدھ کی صبح دُھند اوریخ بستہ برفانی ہواﺅں کے چلتے لوگ گھروں سے باہر نہیں آئے اوراس دوران سری نگرمیں جھیل ڈل سمیت وادی کے کئی علاقوںمیں آبی ذخائرکے بڑے حصوں کو منجمد پایاگیا اورساتھ ہی گھرگھر پانی پہنچانے والی لائنوںمیں کہرہ جم جانے کی وجہ سے پانی کی سپلائی بندرہی ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر میں سردی کی شدت نے اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے کیونکہ مسلسل دوسری رات بھی درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ۔اس دوران موسمیاتی ماہرین نے جموں وکشمیرمیں برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے ۔موسمیاتی ماہرین کے ایک نجی گروپ کشمیر ویدر کے مطابق یکم جنوری کو جموں و کشمیر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔تاہم کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل اضلاع کے اونچے علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔کشمیر ویدرنے مزید پیش گوئی کی ہے کہ 2جنوری کو تقریباً 12بجے کے بعد، مغربی ڈسٹربنس سے کشمیر کے اونچی علاقوں میں برف باری ہونے کی توقع ہے،اور اس دن کشمیر کے کچھ میدانی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔ شمالی کشمیر سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔ وسطی اور جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں اس کا اثر نسبتاً کم ہوگا۔3جنوری جموں و کشمیر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔4 جنوری کو جموں و کشمیر میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔تاہم ایک مختصر وقت کیلئے کچھ جگہوں پربرف وباراں ہو سکتا ہے۔موسمیاتی ماہرین کے ایک نجی گروپ کشمیر ویدر کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس 5جنوری کی شام سے رات تک فعال ہو سکتا ہے۔اوراسکے پیش نظر5اور6 جنوری: موسم کا نمونہ غیر یقینی ہے،اوراس دوران بارش اوربرف کاامکان ہے۔ ان دنوں کے دوران زیادہ درجہ حرارت کشمیر کے میدانی علاقوں میں ابتدائی مرحلے میں بارش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے موسم کی تازہ کاری بیان میں جانکاری فراہم کی کہ یکم جنوری کی شام اور رات سے2جنوری کی صبح تک بکھرے ہوئے مقامات پر عام طور پر ہلکی برفباری کاامکان ہے جبکہ 3جنوری کو بھی موسمی صورتحال ایسی ہی رہ سکتی ہے ۔تاہم موسمیاتی مرکز کے مطابق 4سے6جنوری کے درمیان مغربی ہواﺅں کا فعال اثردکھائی دے گا اوراس دوران کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری اور جموں کے میدانی علاقوںمیں بارش ہوسکتی ہے جبکہ جموں وکشمیرکے بالائی علاقوںمیں 4سے6جنوری کے دوران بالائی مقامات پر درمیانی سے بھاری برف باری کاامکان ہے ۔ تازہ برف باری کے پیش نظر، سڑکوں پر جمنے والے درجہ حرارت اور برفیلے حالات (میدانوں/اونچی جگہوں پر)، سیاحوں،مسافروں،ٹرانسپورٹروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور ایڈمن/ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔دریں اثنا، اس دوران منگل اورکی درمیانی رات درجہ حرارت میں پھرایک بار کمی درج کی گئی ۔سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں برفانی سرد موسمی حالات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جس نے بڑے آبی ذخائر کو منجمد اور پانی کی سپلائی لائنوں کو بلاک کرکے عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔موسمیاتی مرکزنے کہا کہ وادی کشمیر میں سردی کی لہر سال کے آخر تک برقرار رہے گی۔موسمیاتی مرکز کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم پارہ منفی4.4ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ قاضی گنڈ میں منفی6.0،پہلگام میں منفی 7.6،گلمرگ میں منفی 8.8،سونہ مرگ میں منفی7.2،کپواڑہ میں0.3،کوکرناگ میں منفی5.8،بانڈی پورہ میں منفی0.7،بارہمولہ میں منفی1.6،بڈگام میں منفی4.2،گاندربل میں منفی3.0،پلوامہ میں منفی7.0، اننت ناگ میں منفی8.1،کولگام میں منفی7.0،شوپیاں میںمنفی10.2، لارنوکوکرناگ میں منفی7.6 ،بانہال میں منفی 1.3،پاڈرمیں منفی5.0اوربھدرواہ میں منفی0.4 ڈگری سینٹی

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

 بھارتی ریلوے کاایک اور اہم سنگ میل : خطہ پیرپنچال کے آرپاربراہ راست ٹرین سروس بالآخرایک حقیقت کٹرا اور سری نگر کے درمیان ٹرین کے اوقات کا اعلان

Next Post

2012 سے 2016 کے درمیان2 لاکھ سے زیادہ لائسنس کاغیر قانونی اجرائ جموں وکشمیر بندوق لائسنس گھوٹالہ معاملہ

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

2012 سے 2016 کے درمیان2 لاکھ سے زیادہ لائسنس کاغیر قانونی اجرائ جموں وکشمیر بندوق لائسنس گھوٹالہ معاملہ

کشمیر ی ہانگل کے تحفظ کے لئے محکمہ وائلڈ کا اہم اقدم

کشمیر ی ہانگل کے تحفظ کے لئے محکمہ وائلڈ کا اہم اقدم

بیتے سال میں اونتی پورہ پولیس کا منشیات مخالف جنگ

بیتے سال میں اونتی پورہ پولیس کا منشیات مخالف جنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail