جموں 30 جنوری۔۔۔محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز جموں و کشمیر نے کنونشن سینٹر میں آج یہاں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل لیکچر سیریز کا دوسرا ایڈیشن منظم کیا ۔ اس پروگرام نے نامور سائنس دانوں کو اکٹھا کیا جنہوں نے مختلف موضوعات پر بصیرت لیکچر پیش کئے اور ہندوستان کے سابق صدر اور خلائی اور میزائل ٹیکنالوجی میں ایک سرخیل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی وژن میراث کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ دوسرے ایڈیشن کے لیکچر سیریز کا موضوع ”’The Power of Dreams: How biggest ideas can transform the world “۔ تھا لیکچر سیریز میں دو ممتاز اسپیکر ڈاکٹر ویلنکی شیشاگری راو¿ سابق ممتاز سائنسدان اسرو کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اور اسرو میں سابق پروفیسر مسٹر ستیش دھون نے اس موضوع پر ایک لیکچر ’ کلاس روم سے لیکر کائنات تک ۔ خلا کی تلاش میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا متاثر کن سفر‘ پیش کیا ۔ انہوں نے اپنی مہارت شئیر کی اور سامعین کو اپنی سوچنے والی پیش کشوں سے متاثر کیا ۔ ڈاکٹر راو¿ نے اپنے لیکچر میں کہا کہ عبدالکلام کا یہ عقیدہ ہے کہ جب کلاس رومس میں پرورش پائی جاتی ہے تو علم اور جدت ، انسانیت کو ناقابل تصور اونچائیوں پر یہاں تک کہ برہمانڈ تک بھی آگے بڑھا سکتی ہے ،
انہوں نے خلا کی تلاش میں ہندوستان کی مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے طلباءمیں سائنسی تجسس اور جدت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔
اپنے استقبالیہ خطبے میں ڈائریکٹر انفارمیشن جِتن کشور نے میزائل ٹیکنالوجی اور خلائی تنظیموں میں اے پی جے عبدالکلام کی یادگار شراکت اور ڈاکٹر کلام کا ان گنت سائنس دانوں اور طلباءکیلئے ایک سرپرست اور الہام کی حثیت سے کردارکے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی میراث ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی رہنمائی کرتی ہے ۔
اس پروگرام میں جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ( ہیڈ کوارٹر ) وویک پوری ، جوائینٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں اتل گپتا ، صپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( پی آر اینڈ اے وی ) دیپک دوبے ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ( سنٹرل ) سنیل کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر جموں ، انفارمیشن آفیسرز ، اکاو¿نٹس آفیسرز اور عملے کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔