جموں 31 جنوری 2025 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کی جو نئی دہلی میں ریپبلک ڈے کیمپ میں شرکت کے بعد واپس آئے ۔ کیڈٹس نے یومِ جمہوریہ کیمپ میں اپنا تجربہ شئیر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کارتویہ پاتھ پر اور مختلف مقابلوں میں کیڈٹس اور این سی سی افسران کی عمدہ کارکردگی پر ان کی تعریف کی ۔ انہوں نے آل انڈیا این سی سی گرلز کی رہنمائی کرنے پر ایس یو او ایکتا کماری کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں تاریخی شرکت متعدد ایوارڈز اور اسناد حاصل کرنے سے قوم کے مستقبل کے رہنماو¿ں کی پرورش میں این سی سی کے اہم کردار کو تقویت ملی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس نے ہمیشہ غیر معمولی مہارت ، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے اور لگن اور عزم کے ساتھ اپنے فرایض سرانجام دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معاشرے کی ترقی اور بہتری لانے اور جدید حل اور بے لوث خدمات کے ذریعے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے اپنے نوجوان کیڈٹوں کے خیال اور توانائی کی تعریف کرنی ہو گی ۔