سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے جمعرات کو کہا کہ انتظامیہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہونے والی ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیرنے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی غیر مقررہ کٹوتی ایک تشویش کا باعث ہے، لیکن صورتحال مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ "خراب موسم کے دوران بھی، بجلی کی فراہمی تسلی بخش تھی، اور حکام رمضان میں بھی ہموار بجلی کی فراہمی کی توقع رکھتے ہیں۔موسم کے انتباہ کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ زیادہ ضروری بارش نے بجلی کی فراہمی پر کوئی خاص اثر نہیں کیا ہے اور 90فیصد سپلائی لائنیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "فضائی اور ریلوے کی نقل و حمل آسانی سے چل رہی ہے، جب کہ سرحدی علاقوں کے علاوہ قومی شاہراہیں کھلی رہتی ہیں۔