سرینگر// وادی کشمیر میںبارشوں اور برف باری کا ایک اور مرحلہ آیا جس دوران بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔اس دوران گلمرگ اور باقی علاقوں میں اچھی خاصی برف باری ریکارڑ ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق دیگر بالائی علاقوں بشمول گلمرگ اور پہلگام کے سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں پیر کو بارش ہوئی۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ کے سکی ریزورٹ میں پیر کو 10.0 سینٹی میٹر، پہلگام میں 3.5 سینٹی میٹر اور سرحدی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 2.5سینٹی میٹر تازہ برف باری ہوئی ہے سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں صبح سے ہلکی بارش ہوئی۔ آج صبح 8.30 بجے تک سب سے زیادہ بارش گلمرگ (10.2 ملی میٹر) اور کپواڑہ (10.4 ملی میٹر) میں ریکارڈ کی گئی۔ سری نگر میں صبح سے 1.9 ملی میٹر بارش ہوئی، اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور اونچائی پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ شمالی اور وسطی کشمیر کے چند اونچی علاقوں میں آج درمیانی سے بھاری برف باری ہو سکتی ہے۔وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش ہو گی۔ تاہم، چند میدانی علاقوں میں برف باری کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،” موسم کی ایک آزاد پیشن گوئی کرنے والے فیضان عارف نے کہا۔4سے 9 مارچ تک موسم عام طور پر خشک رہے گا، جبکہ جموں و کشمیر میں 10 سے 13 مارچ تک بارش اور برف باری کا ایک اور نیا سلسلہ ممکن ہے۔محکمہ موسمیات کے دفتر نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے پیش نظر ایڈمن/ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔انہوںنے کسانوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ 4 مارچ تک آبپاشی اور دیگر کھیتی باڑی کے کاموں کو روک دیں اور اونچی جگہوں پر رہنے والے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران میلا اور برفانی تودے کے شکار علاقوں سے گریز کریں۔







