سرینگر /کے این ایس /12 جون ائیر انڈیا کا ایک طیارہ جس میں 169ہندوستانیوں سمیت 242مسافر سوار تھے گجرات کے احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا ہے طیارے حادثے کے ساتھ یہاں کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ بچاوں کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ کئی مسافروں کی لاشوں کو بھی برآمد کیا گیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق اب تک متعدد افراد کی لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے جب کہ اکثر زخمیوں کی ہلاکت انتہائی تشویشن ناک ہے۔اس حادثے پر وزیر اعظم نرندر مودی ،وزیر داخلہ امیت شاہ اور ایل جی جموںو کشمیر کامنوج سنہا نے واقعے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بدھ کے جمعرات کے روزایک فلائٹ احمد آباد سے لندن گیٹوک جا رہا تھا جس دوران گجرات کے احمدآباد کے موگھانی نگر میں ایک رہائشی علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ یہ حادثہ طیارے کے ٹیک آف کے دوران پیش آیا ہے۔ جاے حادثہ پر راحت اور بچاو¿ کا کام جاری ہے ریاستی پولیس کنٹرول روم نے حادثہ کی تصدیق کر دی ہے۔ ایئرپورٹ سے دھواں اٹھتا دیکھا جا رہا ہے۔Flight AI171، احمد آباد-لندن گیٹوک جا رہا تھا۔ حادثے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔طیارے میں 169ہندوستانی،53برطانوی،7پرتگیذی اور ایک کینڈین بھی شامل ہے۔دوسری جانب واقعہ سے افراتفری مچ گئی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس حادثے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں اور کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیںتاہم بتایا جاتا ہے کہ متعدد افراد کی لاشوں کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ ایک بڑی تعداد میں مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال ،منتقل کیا گیا ہے اس واقعے کے بعد ملک کے وزیر اعظم نرندر مودی نے حالات کا جائزہ لیا اور حالات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر سے طیارہ حادثے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے مدد فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔ادھر جموںو کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اس حادثے پر دکھ اور وفسوس ک ا اظہار کیا ۔ابھی تک حادثہ میں کتنے افراد ہلاک ہوے ہیں یا زخمی ہوے ہیں اس کی پوری جانکاری نہیں دی گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ذاتی طور پر شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو سے بات کی، اور احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کا جائزہ لیا۔ وزیر نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ وہ زمین پر بچاو¿ اور راحتی کاموں کی نگرانی کے لیے احمد آباد جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری تعاون کو فوری طور پر بڑھایا جائے اور صورتحال کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنے کو کہا جائے۔ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں، اور مربوط کوششیں جاری ہیں۔ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکرن نے احمد آباد میں طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں چندر شیکرن نے کہا، میں گہرے دکھ کے ساتھ تصدیق کرتا ہوں کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ، AI 171 آپریٹنگ احمد آباد لندن گیٹوک آج ایک المناک حادثے کا شکار ہوئی۔ ہماری گہری تعزیت اس تباہ کن واقعے سے متاثرہ تمام افراد کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔ اس وقت، ہماری بنیادی توجہ تمام متاثرہ لوگوں اور ان کے خاندانوں کی مدد پر ہے۔ ہم سائٹ پر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی مدد کرنے اور متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد اور دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے اپنی طاقت میں سب کچھ کر رہے ہیں۔ مزید اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا جائے گا کیونکہ ہمیں مزید تصدیق شدہ معلومات موصول ہوں گی۔