سری نگر/24جولائی2025ئ وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی اور پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے آج یہاں بینکٹ ہال میں محکمہ ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ (ایچ پی اینڈ ایم) کی جانب سے منعقدہ پہلی بائیر ۔سیلر میٹ ۔سیلر میٹ کا اِفتتاح کیا۔ اس میٹ کا مقصد کسانوں کو مارکیٹ سے جوڑنا ہے۔اُنہوںنے مختلف ایف پی اوز اور کاروباری اِداروں کے سٹالوںکا دورہ کر کے شُر کا¿ سے بات چیت کی ۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے ڈائریکٹرہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ (ایچ پی اینڈ ایم) کو ہدایت دی کہ وہ کاروباریوں کی رہنمائی کریں اور اُنہیں سرکاری سکیموں اور اَقدامات کی مکمل معلومات فراہم کریں۔وزیر موصوف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ کی جانب سے بائیر۔ سیلر میٹ منعقد کرنے کو سراہاجو باغبانی شعبے کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم قدم ہے۔ اُنہوں نے محکمہ باغبانی کے حکومتی اہداف کی تکمیل پر زور دیا۔






