ترال//ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے جاری ایک بیان میںبتایا حلقہ انتخاب ترال کے لوگوں اہم ابنیادی سہولیات بہم پہنچایا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے بتایا حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے حوالے سے لوگوں کو گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف بستیوں کے لئے ٹیوب ویل ،اور پانی کی ترسیلی لائن اور کچھ تعلیمی اداروں میں سمارٹ بورڑ فراہم کرنے اور دیوار بندی کرنے کی غرض سے ڈیڈ کروڑ روپے کے قریب رقم کو واگزار کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کو فوری طور حل کیا جائے۔انہوں نے بتایا لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے ،محکمہ جل شکتی اورگرونڈ واٹر کے علاوہ کچھ تعلیمی اداروں کو جدید نوعیت کے سمارٹ بورڑ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے دیوار بندی یا،فنسنگ کے لئے ایک کروڑ روپے واگزار کیا گیا تاکہ حلقہ انتخاب میں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے کوئی پریشانی ہوں۔ممبر اسمبلی نے بتایا میڈورہ،لالپورہ،آوری گنڈ،رٹھسونہ،نورپورہ وغیرہ علاقوں میں پینے کے پانی کے حوالے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس حوالے سے سی ڈی ایف میںسے رقم واگزار کیا گیا اور ان کے دیرینہ شکایات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا ابتدائی طور پر 18سے زیادہ ٹیوب ویل اور پانی کی ترسیلی لائن کے لئے رقم واگزار کیا گیا ہے ۔جبکہ حلقہ انتخاب کے کئی تعلیمی اداروں کے لئے سمارٹ بورڑ فراہم کرنے کے لئے رقم واگزار کیا گیا ہے ۔ایم ایل اے موصوف نے بتایا پانی ایک اہم مسئلہ ہے جس پر ابتدائی طور توجہ دی گئی ہے اور اس کے بعد بجلی نظام کی جانب توجہ دی جائے گی اور آئندہ پانچ میں ترال کو تعمیر و ترقی میں ایک نمونے کے طور پیش کرنے کی مکمل کوشش کی جائے گی۔




