
سید اعجاز
ترال//ترال کے میڈورہ نامی گاﺅں سنیچر کی شام اس وقت صف ماتم بیچھ گئی جب علاقے میں عارضی طور رہائش پزیر ایک گوجر بکروال کنبے کی ایک5سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے جاں بحق کیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا یہ سب ضلع میں گزشتہ دو سال کے اندرتیسرا واقعہ ہے ۔مقامی لوگوں نے اس واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی لوگوںنے بتایا تنزیلہ دخترمحمد روشن ساکن رام بن حال میڈورہ ترال پرپر تیندوے نے ہفتہ کی شام ساڑے 7بجے ٹینٹ کے سامنے موجودبچی کو ان کے والدین کے سامنے بچی پر حملہ کر کے اسے اپنے ساتھ لیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا اس دوران انہوں نے چور مچایااور جب لوگ بچی کو تلاش کرنے لگے تو انہوں نے بچی کو یہاں پر محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے نصب کیج سامنے چھڑایا۔لوگوں نے بتایا گاﺅں میں دو تیندوے گھوم رہے ہیںجس کی وجہ سے یہاں لوگوں خوف میں مبتلا ہوئے۔انہوں نے بتایا ہم نے اس حوالے سے محکمے کو مطلع کیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک جال یہاں نصب کیا ہے ۔لوگوں نے بتایا ترال میں تیندوے بڑی تعدادمیں گھوم رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی موثرکارروائی عمل میں نہیں لائی جاتے ہے ۔مقامی آبادی نے کمسن بچی کی ہلاکت پر زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کی نا اہلی پر غم اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے گزشتہ دو سال سے اب تک کے دوران 3افراد کو اپنے شکار بنایا ہے ۔گزشتہ سال گلشن پورہ میں ایک بچی اسے قبل سیموہ میں ایک لڑکے اور رٹھسونہ میں گزشتہ سال ایک بچے کو زخمی کیا ہے جبکہ متعدد مویشیوں کو یہاں ہلاک کیا گیا ہے ۔علاقے میں تازہ واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔





