ترال //ممبر اسبملی ترال رفیق احمد نائیک نے. گزشتہ شام میڈورہ ترال تیندوے کے حملے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور وفسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اتوار
کی صبح میڈورہ ترال کا دورہ کیا۔ایم ایل اے نے بتایا انہوں نے اس معاملے کے حوالے سے ڈپٹی کممشنر پلوامہ، ڈی ایف او وائلڈ لائف اور تحصیلدار اونتی پورہ سے متاثرین کے فوری امدار فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اس دوران ڈی سی نے انہیں یقین دلایا کہ متاثرین کو بہت جلد امداد فراہم کی جائے گی۔انہوں محکمہ وائلڈ لاف. کو تیندوے کو پکڑے نے لئے جلد از جلد موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔




