جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

ترقی یافتہ ہندوستان حقیقت میں بنانا نوجوانوں کی ذمہ داری ::لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں میں منعقدہ ”وِکست بھارت کے رنگ۔ کلا کے سنگ“ کے اِختتامی تقریب میں :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکا خطا

by Srinagar Mail
01/10/2025
A A
ترقی یافتہ ہندوستان حقیقت میں بنانا نوجوانوں کی ذمہ داری ::لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے منگل کے روز جموں میں منعقدہ ”وِکست بھارت کے رنگ۔ کلا کے سنگ“ کے اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اِس موقعہ پر اُنہوں نے سکول اور کالج کے طلبا¿ سے خطاب کیا۔ یہ رنگا رنگ آرٹ ورکشاپ اِندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) اورصوبائی اِنتظامیہ جموں نے منعقد کیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے ”یووا شکتی“ کو سراہتے ہوئے اَپنے خطاب کا آغاز کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے لئے ایک محرک کا کردار اَدا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تقریب منفرد اور خاص ہے اور نوجوانوں کو اَپنے خوابوں کے وِکست بھارت کا تصور کرنے اور اسے رنگنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا،”ایک ترقی یافتہ ہندوستان صرف تصویروں میں نہیں بلکہ حقیقت میں بھی بنانا نوجوانوں کی ذِمہ داری ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں ضروری اور درکار وسائل فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے ’سیواپَرو‘ نوجوان آبادی کو مستقبل کے چیلنجوں کا مثبت سوچ کے ساتھ سامنا کرنے کے لئے تیار کر رہا ہے۔ تخلیقی اور تعمیری جذبہ انہیں مستقبل کے رہنما، موجداور معمار بنائے گا اور وہ ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو تشکیل دیں گے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائدانہ کردار اَدا کریں اور قوم کی تعمیر کے لئے واضح اہداف مقررکریں۔اُنہوں نے کہا،”ہمارے نوجوان خوشحال مستقبل کی تشکیل، ثقافتی اَقدار کے تحفظ اور اختراع کو آگے بڑھانے کی کلید ہےں۔ ملک کو آگے بڑھانے کیلئے معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں اَپنا رول ادا کرنے کی اُن پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔منوج سِنہا نے نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ چوکنا رہیں اور ان تخریبی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اُنہوںنے ’وِکست بھارت کے رنگ۔ کلا کے سنگ‘ پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا¿ کو اعزازات سے نوازا۔ اُنہوں نے اِس اَقدام کو باقاعدہ طور پر جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اِختتامی تقریب میں ممبرپارلیمنٹ جُگل کشور شرما، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر اُومیش رائے ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ڈاکٹر راکیش مِنہاس، ریجنل ڈائریکٹر آئی جی این سی اے شروتی اوستھی، سینئر اَفسران، مختلف تعلیمی اِداروں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سکینہ اِیتو نے کولگام میں میگا عوامی دربار و شکایت کے ازالے کیمپ کی صدارت کی

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں 64کروڑ روپے کی 15واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

Related Posts

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

"76 سالوں سے، آئین مساوات، آزادی اور سماجی انصاف کا مینار حیثیت رکھتا ہے:ایل جی منوج سنہا

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے  سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

نوگام پولیس اسٹیشن میں ضبط شدہ بارودی مواد پھٹنے سے نائب تحصیلدار سمیت 9 افراد ہلاک، 29 زخمی

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

، "مادر وطن کے تئیں ہماری وابستگی اور لگن ہماری قوم کو اس کی قسمت بھارت کی طرف لے جائے گی۔”ایل جی منوج سنہا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، اداکار سنیل شیٹی نے کشمیر میراتھن 2.0کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ہمارا واحد مقصد امن اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے تا کہ وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ ایل جی سنہا

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

ریاستی اورکاہچرائی زمینوں پر آباد، رہائش پذیریاقابض لوگوںکو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق بل اسمبلی میں صوتی ووٹ سے خارج

Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں 64کروڑ روپے کی 15واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں 64کروڑ روپے کی 15واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا

مرکزی کابینہ نے 57 نئے کیندریہ ودیالیوں کو کھولنے کی منظوری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail