کولگام/27 ستمبر 2025ئوزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج چولگام میں ایک میگا عوامی دربار و شکایات کے ازالے کیمپ کا اِنعقاد کیا تاکہ مقامی لوگوں کوروبرو پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے جہاں وہ اَپنی مشکلات بیان کریں، شکایات کا ازالہ کرائیں اور ترقیاتی مطالبات حکومت کے سامنے پیش کریں۔کیمپ میں اے سی آر کولگام ،اے سی ڈِی کولگام ،ایس ڈِی ایم ڈی ایچ پورہ ، چیف ایگری کلچر آفیسر، چیف ہارٹی کلچر آفیسر، چیف ایجوکیشن آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر، چیف اینمل ہسبندری آفیسر، چیف شیپ ہسبندری آفیسر، ڈِی ایف او، پی ایچ اِی ، آئی اینڈ ایف سی ، پی ڈبلیو ڈِی ، پی ڈی ڈِی اور پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں سمیت ضلع اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔






