منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا

بھرتی ، شفافیت اور حکمرانی اِصلاحات کیلئے ٹائم لائنز مقرر

by Srinagar Mail
01/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سری نگر/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی مجموعی کا م کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں تمام محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی جس میں اِصلاحات میں تیزی لانے، شفافیت بڑھانے اور سرکاری محکموں میں خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اَتل ڈولو نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اختراع ، کارکردگی اور عوامی اعتماد پر زور دیتے ہوئے مشن پر مبنی ، مقررہ وقت کے اندر کام کریں تاکہ شہریوں کو بروقت سروسز، منصفانہ عمل اور شفاف جوابدہی کے ذریعے مثبت تبدیلی کا واضح احساس ہو۔اُنہوںنے خالی اَسامیوں کو مقررہ وقت میں پُر کرنے پر زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کو ہدایت دی کہ وہ 1500 ملٹی ٹاسکنگ سٹاف (ایم ٹی ایس) کی اَسامیوں کو مقررہ وقت میں پُر کرے کیوں کہ بروقت بھرتی نچلی سطح پر کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نہایت اہم ہے۔چیف سیکرٹری نے رُ کاوٹوں کو دور کرنے اور بھرتی کے عمل کو شفاف اور وقت پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے پبلک سروس کمیشن اور جے کے ایس ایس بی سے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں عمل کو تیز کریں۔اُنہوں نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اَسامیوں کو مو¿ثر طریقے سے اور بغیر کسی اِنتظامی رُکاوٹ کے پُر کرنے کے لئے فعال حکمت عملی اَپنائیں۔اَتل ڈولو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملازمین کے ریسورس پرسنوںسے متعلق مسائل کو دیگر انتظامی ترجیحات کی طرح سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔اُنہوں نے بھرتی کے قوانین کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کی ہدایت دی تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے اور عمل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ قواعد کی ڈیجیٹائزیشن سے آن لائن نگرانی آسان ہوگی اور حقیقی وقت میں شفافیت کو یقینی بنانا ممکن ہوگا۔چیف سیکرٹری نے حکمرانی میں مسلسل ہنر مندی کی ترقی کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے مشن کرما یوگی کے تحت ایک خصوصی” کیپسٹی بلڈنگ یونٹ (سی بی یو) کے قیام کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ یونٹ ملازمین کی منظم تربیت اوراَپ سکیلنگ کے لئے ذمہ دار ہوگا جس کا مقصد عوامی اِنتظامیہ میں اِختراع ، کارکردگی او رجوابدہی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔چیف سیکرٹری نے کرما یوگی پورٹل پر ملازمین کی عدم رجسٹریشن پر تشویش کا اِظہار کیا جس کا مقصد سرکاری خدمات کی مو¿ثر فراہمی کے لئے بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے حکومت کے کھلے پن کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ قوانین کے تحت 15 دن کے اندر اہم معلومات کو عوام کے ساتھ اشتراک کریں تاکہ شہری اہم فیصلوں اور پالیسیوں تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں 64کروڑ روپے کی 15واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

Next Post

مرکزی کابینہ نے 57 نئے کیندریہ ودیالیوں کو کھولنے کی منظوری دی

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

مرکزی کابینہ نے 57 نئے کیندریہ ودیالیوں کو کھولنے کی منظوری دی

گاندھی شلپ بازار سرینگر کی نمائش گاہ میں افتتاح ہوا

گاندھی شلپ بازار سرینگر کی نمائش گاہ میں افتتاح ہوا

جموں وکشمیر کے دیہی علاقوں میں حالیہ آفاتِ سماوی کی وجہ سے تباہ ہوئے مکانات کی تعمیر کیلئے منظوری دی گئی

لفٹینٹ گورنر نے وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail