پیر, دسمبر ۲۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں 64کروڑ روپے کی 15واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

وعدوں کو پورا کرنے اور عوامی توقعات پر پورا اُترنے کے عزم کا اعادہ کیا

by Srinagar Mail
01/10/2025
A A
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ میں 64کروڑ روپے کی 15واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

اننت ناگ/انفو ؛وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی اور شہریوں کی توقعات پر پورا اُترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار ضلع اننت ناگ کے دورے کے دوران کیا جہاں اُنہوں نے 63.97 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی پندرہ واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کر کے عوام کے نام وقف کیا۔اِفتتاح کی گئی سکیموں میں ہردو شیچن، داو¿د پورہ تلوانی پورہ کماد، اچھہ بل ٹاو¿ن، انڈو پشرو، دیتھو کھل، شیر گنڈ آہو پیسن، رانی پورہ چوہڑ، گڈوال، کسانہ محلہ، نرسنگری کچوان، لیگری پورہ، سنگم سیٹھار، پشکریری، بکر وال بستی چیک I اور شالگن جی بی شامل ہیں۔یہ سکیمیں تقریباً 64 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے مکمل کی گئی اور یہ ضلع کے 24 دیہات اور ایک قصبے کو صاف اور فلٹر شدہ پینے کا پانی فراہم کریں گی جو دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔اِس موقعہ پروزیر اعلیٰ نے اچھہ بل میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس کامیابی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا،”آج ہم نے عوام کے نام 15 واٹر سپلائی سکیمیں وقف کی ہیں۔ چار اسمبلی حلقوں کی پندرہ سکیمیںاور اب صاف، فلٹر شدہ پینے کا پانی آپ کے گھروں تک پہنچے گا، جو سکیمیں رہ گئی ہیں ہم ان کو بھی مکمل کریں گے۔اُنہوںنے عوام کو مزید یقین دِلایا کہ ترقی صرف پانی کی فراہمی تک محدود نہیں رہے گی۔اُنہوں نے کہا ،” دیگر محکموںکے کام چاہے وہ تعلیم ہو، صحت، سڑکیں، صنعت، سیاحت، سماجی بہبود، قبائلی امورہوں جہاں کہیں بھی آپ کو حکومت سے توقع ہے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم ان توقعات پر پورا اُتریں گے اورہم آپ سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے، ہم پر اعتماد رکھیں باقی کام ہماری ذِمہ داری ہے۔“وزیر اعلیٰ نے حکمرانی کے چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ باہر بیٹھ کر بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسے مشکل حالات میںحکومت چلانا آسان ہے۔اُنہو ںنے کہا،”میں ان میں سے کچھ سے کہتا ہوں، آ کر میری کرسی پر دس دن بیٹھو۔ اگر گیارہویں دن تم اپنے پیر نہ کھینچو، تو میں تمہاری بات مان لوں گا۔“اُنہوں نے اَپنی حکومت کو وراثت میں ملنے والی مالی واجبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیر اِلتوا¿ ادائیگیوں میں ہزاروں کروڑ روپے بوجھ ٹھیکیداروں اور خدمات فراہم کنندگان کو پریشان کر رکھا ہے۔ اُنہوں نے کہا،”یہ میرا یا رانا صاحب کا قصور نہیں ہے، ہمیں یہ صورتحال وراثت میں ملی ہے، لیکن ہم نے اس کے لئے کبھی بہانہ نہیں بنایا۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے اور ہم اس بارے میں کچھ نہیں کریںگے۔ اس کے برعکس ہم نے خاموشی سے اس کا حل نکالنے کی کوشش کی

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترقی یافتہ ہندوستان حقیقت میں بنانا نوجوانوں کی ذمہ داری ::لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post

چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا

مرکزی کابینہ نے 57 نئے کیندریہ ودیالیوں کو کھولنے کی منظوری دی

گاندھی شلپ بازار سرینگر کی نمائش گاہ میں افتتاح ہوا

گاندھی شلپ بازار سرینگر کی نمائش گاہ میں افتتاح ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail