سید اعجاز
ترال //ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بتایا ترال کے ناگہ بل علاقے میں موجود چشمے کے پانی کے مسئلے کو حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا عوام صبر تحمل سے کام لیں اور جاری ایڈوائزی پر عمل کریں جب تک نہ متعلقہ محکمے کے تکنکی ٹیم کے اعلیٰ حکام پانی کو عوام کے لئے قابل استعمال قرار دیں گے ۔انہوں نے بتایا عوام کے مسائل کو حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے اوراگر ضرورت پڑی تو ہم مزید ٹنکروں کو استعمال میں لائیں گے تاکہ لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔واضح رہے ترال کے مشہور چشمے ناگہ بل میں اپنی نوعیت میں پہلی بار مضر صحت پانی کے اخراج سے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور بیس ہزار سے زیادہ نفوس پر مشتمل آبادی کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا پیدا ہوا ہے ۔ادھر لوگوں نے پانی کی سپلائی کو قابل استعمال قرار دینے تک ہر گاﺅں میں کم سے کم ایک ایک ٹنکر کوروانہ کیا جائے۔





