سرینگر یکم نومبر 2025 ئ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا ” ہمیں موجودہ اصلاحات سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ، بہتر انفراسٹرکچر بنانا چاہئیے ، جے اینڈ کے میں صنعتی ماحولیاتی نظام اور قومی مالیاتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے چاہئیں اور ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کیلئے فنڈنگ کے فرق کو ختم کرنا چاہئیے ۔ “ وہ سرینگر میں پہلے ” خود انحصار بھارت ( ایس آر آئی ) فنڈ آو¿ٹ ریچ “ ایونٹ سے خطاب کر رہے تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مرکزی وزارت ایم ایس ایم ای ، این ایس آئی سی وینچر کیپیٹل فنڈ لمٹیڈ ( این وی سی ایف ایل ) ، جموں و کشمیر انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ ( جے کے ای ڈی آئی ) اور جے اینڈ کے محکمہ صنعت و تجارت کو جے اینڈ کے میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای کاروباریوں کو وی سی فرموں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں سے جوڑنے کے اس تاریخی اقدام پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ایس آر آئی فنڈ کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا اور کاروباری افراد کو اس کے فعال کردار کے بارے میں آگاہ کرے گا جو ایم ایس ایم ایز کیلئے فنڈنگ کے خلا کو پُر کرنے میں مدد دے رہا ہے ۔ ایس آر آئی فنڈ کا بنیادی مقصد مائیکرو ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں ( ایم ایس ایم ایز ) /سٹارٹ اپس کیلئے ایکویٹی سرمائے تک رسائی کو بڑھانا اور ابھرتی ہوئے علاقوں تک وینچر کیپیٹل کی رسائی کو وسعت دینا ہے ۔ ایس آر آئی فنڈ ، جو آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت شروع کیا گیا ، جو مدھر فنڈ ۔ ڈاٹر فنڈ ڈھانچے کے ذریعے ترقی پر مبنی ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ ایونٹ جموں و کشمیر میں قائم اداروں کو وینچر کیپیٹل کے میکانزم سے متعارف کرائے گا اور کاروباری ترقی اور توسیع کیلئے ایکویٹی پر مبنی فائنانسنگ کے اختیارات کو فروغ دے گا ۔






