جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج درگاہ حضرت بل میں عید کی نماز ادا کی۔ یہاں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ وقف بورڈ نے جموں و کشمیرکے کی سب سے بڑے عید کے اجتماع کے لیے یہاں تمام انتظامات کیے تھے۔ نماز کے بعد لوگوں نے ڈاکٹر اندرابی اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کو بہت متاثر کن انتظامات کے لیے سراہا۔ ڈاکٹر اندرابی نے بورڈ کی کوششوں کو سراہنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقف چیئرپرسن نے کہا کہ بارش کے کئی دنوں کے بعد آج ہم نے کشمیر میں خوشگوار موسم دیکھا اور بورڈ نے اتنے بڑے اجتماع کو خوش اسلوبی سے سر انجام دینے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پورے کیمپس میں واٹر پروف نماز کی جگہیں بنائی۔ اندرابی نے کہا، "جموں و کشمیر کے پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں، بورڈ نے تمام اہم مقامات پر نماز کی تیاری کی تھی اور ہم لوگوں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہماری کوششوں کے لیے لوگوں کی طرف سے ہمیں جو پذیرائی ملی ہے اس سے ہم بہت خوش ہیں۔ ہم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ بورڈ مستقبل میں بھی زیادہ ذمہ داری اور لگن کے ساتھ ان کی خدمت کرے گا”۔ وقف چیئرپرسن نے خواہش ظاہر کی کہ یہ عید ہمارے ملک اور پوری دنیا کے لیے امن اور خوشحالی لائے۔









