اتوار, مئی ۱۷, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

ترال کے 4صحت افزا مقامات کو سیاحتی گاﺅں درجہ ۔۔۔۔!!!!

اعلان ہوا ،کام شروع نہیں کیا گیا،لوگ بنیادی ڈانچے کی کو ترقی دینے کے منتظر

by Srinagar Mail
10/05/2026
A A
ترال کے 4صحت افزا مقامات کو سیاحتی گاﺅں درجہ ۔۔۔۔!!!!
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

 

 

سید اعجاز

 


ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کا ہر علاقہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے 5سال پہلے سرکار نے ابتدائی مرحلے میں انتہائی خوبصورتی سے مالا4مقامات جن میں شکار گاہ،پنیر ڈیم،آری پل اور نارستان شامل ہے کو سیاحتی گاﺅں کا درجہ دیا ۔اگر چہ اعلان کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے خوشی اور اطمنان کا اظہارکیا تھا تاہم5سال کاوقت گزر نے کے باجود یہاں تا حال کوئی کام شروع نہیں کیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ مایوسی کے شکار ہوئے ہیں انہوں انتظامیہ سے اس بارے میں زمینی سطح پر کام شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ہمیں خوشی ملی کہ سرکار نے دیر سے ہی صیح مگر ایک اچھا قدم اٹھایا تھا انہوں نے بتایا ان پانچوں گاﺅں کے لوگوں کو یہاں سیاحتی سرگرمیوں کے لئے ایک رقم فراہم کرنے کا بھی اس وقت اعلان کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا تاہم تاحال عملی طور پر اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں نوجوانوں کام شروع کرنے کے منتظر ہیں۔ ان پانچ مقامات میں سے شکار گاہ ترال بھی ایک اہم اور تاریخی سیاحتی مقام ہے جہاں آج بھی لوگ کثیر تعداد میں آتے ہیں لیکن یہاں قدرتی خوبصورتی موجود ہے لیکن بنیادی ڈانچے کی عدم دستیابی سے سیلانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جبکہ نارستان بھی ایک خوبصورت جگہ ہے جہاں سال کے ہر موسم میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے جبکہ حال ہی میں یہاں کچھ غیر مقامی سیاح بھی آئے تھے جنہوں نے اس جگہ کو بہت زیادہ پسند کیا ہے۔نارستان علاقے میں قائم ایک ریسٹورنٹ کے مالک رفیق احمد نے کہا ہم سرکار کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس گاﺅں کو سیاحتی گاﺅں قرار دیا ہے تاہم علاقے میں پارک ،یا چھوٹے چھوٹے میدانوں کو تعمیر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے بتایا لوگ اس علاقے کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں تاہم کیوںکہ یہاں کے نالے میں ایک خاص قسم کی مچھلیاں پائی جاتے ہیں جن کو شکار کرنے کے لئے وادی کشمیر کے دور درواز علاقوں سے لوگ آتے ہیں۔انہوں نے بتایا یہاں عام لوگوں کو بیٹھنے کے لئے جگہ موجود نہیں ہے انہوں نے بتایا اگر سرکار اس بارے میں قدم اٹھائے گی تو یہ علاقہ سیاحت کا سب سے اہم اور مشہور علاقہ بن سکتا ہے۔ رفیق نے بتایا سرکاری اعلان کے بعد انہوں نے یہاں ایک ریسٹورنٹ قائم کیا اور اب تک6نوجوانوں کو روز گار فراہم کر رہا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن گاﺅں کو سیاحتی گاﺅں کا درجہ ملا ہے ان میں زمینی سطح پر کام شروع کیا جانا چاہے۔اس حوالے سے ممبراسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلے کو حال کے اسمبلی کے سیشن میںا ٹھایااور وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ مرحلہ وار بنیادوں پر علاقےب کے سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

25روز میں58533بیداری پروگراموں میں51لاکھ لوگوں کی شرکت:صوبائی کمشنر کشمیر

Next Post

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

Related Posts

یشامدگل نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کیلئے کیپکس بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیا

یشامدگل نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کیلئے کیپکس بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیا

جاوید ڈار نے گلمرگ کنونشن سینٹر میں سہولیات کا معائینہ کیا

جاوید ڈار نے گلمرگ کنونشن سینٹر میں سہولیات کا معائینہ کیا

سرینگر میں” ساکھشر بھارت مشن “کے ملاازمین کی پریس کانفرنس

سرینگر میں” ساکھشر بھارت مشن “کے ملاازمین کی پریس کانفرنس

ممبر اسمبلی ترال کا حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ

ممبر اسمبلی ترال کا حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رسم رونمائی اَنجام دِی

Next Post
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے کپواڑہ میں ’نشہ مُکت جموں وکشمیر مہم‘ میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے کپواڑہ میں ’نشہ مُکت جموں وکشمیر مہم‘ میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail