ہفتہ, مئی ۳۰, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا

نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا

by Srinagar Mail
30/05/2026
A A
نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے آج جموں میں جاری متعدد ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا اور اہم سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا تا کہ کارکردگی ، جواب دہی اور پروجیکٹس کی عمل درآمد کا جائیزہ لیا جا سکے ۔
باغِ باہو کے دورے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے ڈاک بنگلہ کی جاری تعمیر کا معائنہ کیا اور سائٹ پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائیزہ لیا ۔ بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام کو تیز کریں اور مواد کے معیار پر سختی سے عمل کریں تا کہ سہولت مقررہ وقت میں مکمل ہو اور زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی جموں اور چیف انجینئر میکنیکل اینڈ ہسپتال انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ( ایم اینڈ ایچ ای ڈی ) جموں کے دفاتر کا بھی اچانک معائینہ کیا ۔ معائنہ کے دوران انہوں نے دفاتر میں عملے کی حاضری اور کام کاج کا جائیزہ لینے کے علاوہ محکموں کی جانب سے جاری منصوبوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔
عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت ، جوابدہی اور کارکردگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ وقت کی پابندی کو برقرار رکھیں اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری انفراسٹرکچر اور موثر گورننس حکومت کی اہم ترجیحات ہیں اور منصوبے پر عملدرآمد میں کسی بھی تاخیر کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا ۔
نائب وزیر اعلیٰ نے عوامی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوام کے فائدے کیلئے ترقیاتی پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔
معائنہ کے دوران چیف انجینئر پی ایم جی ایس وائی ، آر اینڈ بی اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

صحت کی وزیر نے شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا

Related Posts

صحت کی وزیر نے شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا

صحت کی وزیر نے شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا

حکومتِ ہند بین الاقوامی سرحدوں پر اعلیٰ ترین معیار کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ امت شاہ

حکومتِ ہند بین الاقوامی سرحدوں پر اعلیٰ ترین معیار کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ امت شاہ

کشمیر کے گلاس پارسل ٹرین میں33 گھنٹے میں ممبئی پہنی

کشمیر کے گلاس پارسل ٹرین میں33 گھنٹے میں ممبئی پہنی

جموں و کشمیر میں تمام درگاہوں اور مساجد میں عید کی نماز  تما م اِنْتِظامات  کے بیچ ادا کی گئی:ڈاکٹر  درخشاں 

جموں و کشمیر میں تمام درگاہوں اور مساجد میں عید کی نماز  تما م اِنْتِظامات  کے بیچ ادا کی گئی:ڈاکٹر  درخشاں 

ممبر اسمبلی ترال کا گلستان اور حاجن سمیت متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ

ترال ژالہ باری کے متاثرہ کسانوں کا معاملہ۔انتظامیہ اور وزیر زراعت کے ساتھ اٹھاوں گا۔رفیق احمد نائیک

یشامدگل نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کیلئے کیپکس بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیا

یشامدگل نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کیلئے کیپکس بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail