ہفتہ, مئی ۳۰, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

صحت کی وزیر نے شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا

عوامی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر زور

by Srinagar Mail
30/05/2026
A A
صحت کی وزیر نے شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

پلوامہ 30 مئی 2026 ئ وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے آج سرکٹ ہاو¿س پلوامہ میں عوامی شکایات کے ازالے کا کیمپ منعقد کیا ۔ اس تقریب میں ایم ایل اے پامپور جسٹس حسنین مسعودی ، ایم ایل اے زینہ پورہ مسٹر شوکت حسین گنائی ، پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ، چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پلوامہ ، آر اینڈ بی ، پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ صحت ، تعلیم اور سماجی بہبود محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ کیمپ کے دوران پلوامہ اور شوپیاں کے مختلف دیہاتوں اور شہری علاقوں سے وفود ، ٹریڈ باڈیز ، سماجی تنظیموں ، بزرگ شہریوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے عوامی مسائل اور ترقیاتی مطالبات پیش کئے اور میمورنڈم پیش کئے ۔ تعامل کے دوران اٹھائے گئے مسائل میں صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانا ، تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری ، کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ ، پانی کی فراہمی کے منصوبے ، عوامی پارکوں کی ترقی ، سائنسی ڈمپنگ سائٹس کا قیام ، سڑکوں کی رابطہ کاری ، سڑکوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن ، صحت اور تعلیمی اداروں میں عملے کی تعیناتی کے علاوہ زراعت ، باغبانی اور مویشی پالن کے شعبوں سے متعلق تشویشات شامل تھیں ۔ وزیر نے تمام وفود کو غور سے سُنا اور اٹھائے گئے مسائل کے بارے میں متعلقہ افسران سے فوری طور پر رائے طلب کی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ فوری اقدامات اٹھائیں اور حقیقی عوامی شکایات کا بروقت حل یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایل اے پامپور نے کہا کہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے ایسے تعاملات ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ گورننس میں عوامی شرکت کو مضبوط کیا جا سکے اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ایم ایل اے زینہ پورہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کا براہ راست عوام سے تعامل کرنے اور ان کے دروازے پر ان کے مسائل سُننے کا دورہ ایک عوام دوست طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ فیصلہ سازی کے عمل میں ہر شہری کی آواز سُنی جائے اور اس پر غور کیا جائے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سکینہ ایتو نے شرکاءکو یقین دلایا کہ اس دوران اٹھائے گئے تمام حقیقی مسائل کا ازالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل پر ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے اور ان کے موثر حل کو یقینی بنانے کیلئے فالو اپ ریویو میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لفٹینٹ گورنر نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

Next Post

نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا

نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا

حکومتِ ہند بین الاقوامی سرحدوں پر اعلیٰ ترین معیار کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ امت شاہ

حکومتِ ہند بین الاقوامی سرحدوں پر اعلیٰ ترین معیار کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ امت شاہ

کشمیر کے گلاس پارسل ٹرین میں33 گھنٹے میں ممبئی پہنی

کشمیر کے گلاس پارسل ٹرین میں33 گھنٹے میں ممبئی پہنی

جموں و کشمیر میں تمام درگاہوں اور مساجد میں عید کی نماز  تما م اِنْتِظامات  کے بیچ ادا کی گئی:ڈاکٹر  درخشاں 

جموں و کشمیر میں تمام درگاہوں اور مساجد میں عید کی نماز  تما م اِنْتِظامات  کے بیچ ادا کی گئی:ڈاکٹر  درخشاں 

ممبر اسمبلی ترال کا گلستان اور حاجن سمیت متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ

ترال ژالہ باری کے متاثرہ کسانوں کا معاملہ۔انتظامیہ اور وزیر زراعت کے ساتھ اٹھاوں گا۔رفیق احمد نائیک

یشامدگل نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کیلئے کیپکس بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیا

یشامدگل نے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کیلئے کیپکس بجٹ 2026-27 کا جائزہ لیا

Next Post
نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا

نائب وزیر اعلیٰ نے باغِ باہو جموں میں ڈاک بنگلہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر زور دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail