منگل, اگست ۱۸, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

بالی ووڈ کا جموں و کشمیر پولیس کی خدمات کا اعتراف’ڈی جی پی کشمیر’ نامی فلم پر کام شروع

by Srinagar Mail
05/06/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کی خدمات، قربانیوں اور امن و امان کے قیام کے لیے انجام دی گئی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مقصد سے بنائی جانے والی پہلی بالی ووڈ فلم ‘ڈی جی پی کشمیر’کا پرومو ممبئی میں ایک پروقار تقریب کے دوران جاری کیا گیا۔تقریب میں بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات، فنکاروں اور فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی، جبکہ نامور گلوکار سکھ وندر سنگھ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔فلم میں کام کررہے فنکاروںپونیت ایسار، حسین خان، شاہد لطیف، میر سرور، شارب ہاشمی،اشمت پٹیل، گیوی چہل،ڈیزی شاہ، پرگیا نائن، سارہ خان، پریدی شرما، رتیکا سین، انوشکا، ستیا ٹھاکر ،عبادت بٹ، یوئل اور سوردیپ ککڑ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم سے وابستہ دیگر اداکار اور تکنیکی عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔فلم کے پروڈیوسر وجے کمار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے فلم کا اسکرپٹ سنا تو وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ بلا تامل اس منصوبے کا حصہ بننے پر آمادہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم نہ صرف جموں و کشمیر پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو اجاگر کرے گی بلکہ ان بہادر جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرے گی جنہوں نے امن و استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔فلم کے ہدایت کار امتیاز بٹ نے کہا کہ ڈی جی پی کشمیر ایک منفرد اور حقیقت پر مبنی کہانی ہے، جس کا مقصد عوام کو جموں و کشمیر پولیس کے کردار، چیلنجز اور کامیابیوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم ناظرین میں مقبولیت حاصل کرے گی اور پولیس فورس کی قربانیوں اور خدمات کو نئی نسل تک مور انداز میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔تقریب کے دوران امتیاز بٹ نے فلم کی تیاری کے مراحل اور اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں اپنی جدوجہد بیان کی۔ اس موقع پر ان کی آنکھیں نم ہوگئیں، جس سے ہال میں چند لمحوں کیلئے خاموشی چھا گئی اور شرکا بھی جذباتی ہوگئے۔تقریب کے شرکا نے فلم کے موضوع کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت، منفرد اور بروقت اقدام قرار دیا۔ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈاکٹر ستیش ومل کے میں اعزاز میںکلچرل اکیڈیمی کی خصوصی تقریب” ملاقات“ منعقد

Next Post

مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی کلہم ترقی میں اہم رول ادا کیا:مرکزی مملکت برائے دفاع

Related Posts

صوفی شعری مجموعہ ’’بیاضِ وہاب کھار‘‘ کی رونمائی

صوفی شعری مجموعہ ’’بیاضِ وہاب کھار‘‘ کی رونمائی

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

دار العلوم نور السلام م ترال کے مہتمم مولانا قطب الدین صاحب کی اہلیہ انتقال کر گئیں

جاوید رانا کا جنگلاتی باشندوں اور کارکنوں سے تبادلہ خیال

جاوید رانا کا جنگلاتی باشندوں اور کارکنوں سے تبادلہ خیال

خشک سالی کوئی حالیہ واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ صورتحال حقیقت میں اب کچھ سالوں سے تعمیر ہو رہی ہے

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بختہ میں گوردوارہ چرن کمل صاحب کیلئے 5.15 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظور ی دِی

بین الاقوامی پیرا ایتھلیٹ ایس چندیپ سنگھ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔ 	لیفٹیننٹ گورنر نے چندیپ سنگھ کو جموں سے کنیا کماری تک اور وہاں واپسی کا7,452 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی غیر معمولی کامیابی پر مُبارک باد دِی اور ایک مختلف صلاحیتوں کے حامل فرد کی جانب سے پیروںکے اِستعمال سے گاڑی چلانے کے طویل ترین سفر کا ریکارڈ قائم کیا۔

بین الاقوامی پیرا ایتھلیٹ ایس چندیپ سنگھ نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے چندیپ سنگھ کو جموں سے کنیا کماری تک اور وہاں واپسی کا7,452 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی غیر معمولی کامیابی پر مُبارک باد دِی اور ایک مختلف صلاحیتوں کے حامل فرد کی جانب سے پیروںکے اِستعمال سے گاڑی چلانے کے طویل ترین سفر کا ریکارڈ قائم کیا۔

سپیکر نے وانپورہ ، قاضی پورہ ، تکیہ حیات پورہ ،سرائے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیا

Next Post
مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی کلہم ترقی میں اہم رول ادا کیا:مرکزی مملکت برائے دفاع

مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی کلہم ترقی میں اہم رول ادا کیا:مرکزی مملکت برائے دفاع

لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی روجیلا ٹنل کی بریک تھرو کو حقیقت بنانے کیلئے وزیر اعظم اورمرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کا شکریہ اَدا کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے تاریخی روجیلا ٹنل کی بریک تھرو کو حقیقت بنانے کیلئے وزیر اعظم اورمرکزی وزیر ٹرانسپورٹ و ہائی ویز کا شکریہ اَدا کیا

محرم الحرام کے دوران بلاتعطل اِنتظامات اور ضروری خدمات کو یقینی بنائیں۔نائب وزیراعلیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail