سری نگر/10جون 2026ئ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر حکومت نے ضلع بارہمولہ کے قصبہ وترگام کے لئے کیپکس بجٹ 2026-27 کے تحت 15.99 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی ہے۔اِس منصوبے کا مقصد قصبے میں پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کومضبوط بنانا اور مقامی آبادی کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور دیرپا پینے کا صاف پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنانا ہے۔ یہ سکیم موجودہ واٹر سپلائی نیٹ ورک کو وسعت دینے، پینے کے پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور بہترپانی کی خدمات فراہم کرکے لوگوں کے معیار ِزِندگی کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اِس منظوری سے عوامی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے اور جموں و کشمیر میں بنیادی خدمات تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لئے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ اس اَقدام سے وترگام کی ایک بڑی آبادی کو فائدہ پہنچے گا اور علاقے کی مجموعی سماجی و اِقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔




