سری نگر/11جون 2026ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کے روز پولو گراو¿نڈسری نگرمیں سنتھیٹک ہاکی آسٹرو ٹرف پر الفا(اے ایل ایف اے)ہاکی اِنٹر سکول ٹورنامنٹ ۔2026 کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اِس ٹورنامنٹ میں کپواڑہ ، بانڈی پورہ ،کولگام اور شوپیان سمیت مختلف اضلاع کے 32 سکولوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کرنے پر تمام فاتحین اور شرکا¿کو مُبارک باد دِی۔
اُنہوں نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل، بادل ہاکی کلب اور ہاکی جموں و کشمیر کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے اور شوق کو اُجاگر کرنے کے لئے ایک مو¿ثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”یہ ٹورنامنٹ صرف سکور بورڈ تک محدود نہیں تھابلکہ اس نے ہمارے باصلاحیت بچوں کو اپنی حقیقی کھیلوں کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے لئے ایک تبدیلی کا مرحلہ فراہم کیا۔“
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہاکی کے کھیل میں ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے ، نچلی سطح پر مقابلوں اور عوامی شمولیت میں کی گئی سرمایہ کاری نے پورے یونین ٹیریٹری میںاِس کھیل کی مقبولیت کو بڑھانے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”ہمارا مقصد ہے کہ آنے والے برسوں میں زیادہ سے زیادہ سکول اور نوجوان کھلاڑی ہاکی کو اَپنائیں اورجموں کشمیر کو عالمی معیار کی ہاکی صلاحیتوں کی آماجگاہ بنائیں۔“
اُنہوں نے کہا کہ ہم جموں کشمیر میں ٹیلنٹ پائپ لائن بنا رہے ہیں جو ایک کھلاڑی کے سکول کی سطح سے علاقائی سطح اور قومی سطح تک کے سفر کو یقینی بنائے گی۔
حالیہ برسوں میں سری نگر کے پولو ویو، پلوامہ اور پونچھ میں سنتھیٹک ہاکی ٹرف کی تعمیر نے شہروں، سرحدی اَضلاع اور دُور دراز علاقوں کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے نئی راہیں کھول دی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں میں بندھو راکھ اور کے کے ہکو سٹیڈیم میں جدید ترین سنتھیٹک ہاکی ٹرف اس وقت زیرِ تعمیر ہیں۔یہ منصوبے جدید تربیت، خصوصی کوچنگ کیمپس اور صلاحیتوں کی مو¿ثر نشاندہی کے پروگراموں کی گنجائش کو نمایاں طو رپر بڑھائیں گے اورمستقبل کے قومی کھلاڑیوں کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔






