سری نگر/ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک اور اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث جموں و کشمیر میں جاری بحالی کے کاموں، اِمدادی اَقدامات اور مجموعی سیلابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں وزیربرائے صحت، تعلیم و سماجی بہبود سکینہ اِیتو، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، مختلف اِنتظامی سیکرٹریوں، صوبائی کمشنر کشمیر اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔






