جموںوکشمیر کی مصنوعات کیلئے عالمی مارکیٹ سے روابط کومزید مضبوط بنایا
احمد آباد/حکومت جموں و کشمیر کے محکمہ صنعت و حرفت کے زیراہتمام جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) ایم ایس ایم ای کے لئے وزارت کے رائزنگ اینڈ ایکسلریٹنگ ایم ایس ایم ای پروگرام (آر اے ایم پی) کی مداخلت کے تحت 24تا26 جولائی 2026 ءکو ہیلی پیڈ ایگزبشن سینٹر گاندھی نگرگجرات میں منعقدہ باوقار اِنڈس فوڈ احمد آباد۔ 2026 میں خطے کی متنوع خوراک ، زراعت اور باغبانی کی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہے۔اس نمائش میں فوڈ پروسسنگ، پیکیجنگ، ریٹیل، برآمدات اور زرعی غذائی شعبوں سے وابستہ نمایاں ادارے اور شراکت دار ایک ہی پلیٹ فارم پر شرکت کر رہے ہیں جس سے خوراک کی عالمی تجارت میں مغربی ہندوستان کے کردار کو تقویت ملے گی۔






