منگل, ستمبر ۸, ۲۰۲۶
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

آئی ایف ایف جے کے نے جموں و کشمیر کو پائیدار سنیمائی ماحولیاتی نظام بنانے پر مکالمہ شروع کیا

مسٹر ڈولو نے فلم پالیسی ، مہارت سازی ، سنگل ونڈو کلیئرنسز اور مقامی ٹیلنٹ کو اہم قرار دیا

by Srinagar Mail
08/09/2026
A A
آئی ایف ایف جے کے نے جموں و کشمیر کو پائیدار سنیمائی ماحولیاتی نظام بنانے پر مکالمہ شروع کیا
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر//
جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول ( آئی ایف اید جے کے ۔ 2026 ) کے دوسرے دن جموں و کشمیر کو پائیدار سنیمائی ماحولیاتی نظام بنانے کے امکانات پر ایک دلچسپ پالیسی مکالمہ ہوا جس میں چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے مقامی ٹیلنٹ ، فلم سازی ، فلمی تعلیم اور سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
معروف فلم نقاد اور صحافی مایانک شیکھر کی زیر صدارت ” جموں و کشمیر فلم پالیسی ، سنگل ونڈو کلیئرنسز اور مراعات کس طرح پائیدار مقامی سنیمائی ماحولیاتی نظام قائم کر سکتی ہیں “ کے موضوع پر ہونے والے پینل ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کمشنر سیکرٹری محکمہ اطلاعات آر ایلس واز کے ساتھ حکومت کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات اور جموں و کشمیر میں فلم سازی اور فلمی سیاحت کو مزید فروغ دینے کیلئے منصوبہ بند اقدامات پر روشنی ڈالی ۔
چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ تخلیقی دنیا کی طرف قدرتی رحجان رکھتے ہیں اور انہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں خطے کی فلمی برادری سے گہرے تعلق کو یاد کیا ، جب اس کے مناظر اور مقامات فلم انڈسٹری سے وسیع پیمانے پر جڑے ہوئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایف ایف جے کے کو ان تعلقات کو دوبارہ زندہ کرنے اور خطے کے نوجوانوں کی تخلیقی توانائیوں کو فلم سازی اور اس سے متعلقہ پیشوں کی طرف موڑنے کے پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیا گیا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا ” لوگوں کے اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے کوشش کرنا ضروری ہے “ اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے مشہور الفاظ یاد کئے کہ ” خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے “۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول جموں و کشمیر کی فلم انڈسٹری کو پیش کئے جانے والے امکانات اور صلاحیتوں پر غور و فکر کرنے اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ فیسٹیول کے بعد اس رفتار کو آگے بڑھانے کیلئے ایک واضح روڈ میپ تیار کرنے کا ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔
مسٹر ڈولو نے انسانی وسائل کی پرورش کی اہمیت پر مزید زور دیا اور کہا کہ حکومت طلبہ کو فلم سازی کے مختلف پہلوو¿ں میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے معروف قومی اداروں میں اسکالر شپ فراہم کرنے کے راستے تلاش کر رہی ہے ، نیز جموں و کشمیر میں خصوصی کورسز اور تربیت فراہم کرنے کیلئے ایسے اداروں کے ساتھ شراکت داری کو بھی آسان بنانے کا کام کر رہی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کے این ایس کی جانب سے گلمرگ میں سالانہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

Next Post

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ جموں میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری اِمداد،

Related Posts

کے این ایس کی جانب سے گلمرگ میں سالانہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

کے این ایس کی جانب سے گلمرگ میں سالانہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

جاوید ڈار نے لاڈورا میں زیارت حضرت نظام الدین ؒ کی باڑ بندی اور خوبصورتی کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا

جاوید ڈار نے لاڈورا میں زیارت حضرت نظام الدین ؒ کی باڑ بندی اور خوبصورتی کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا

بوتھس کو مضبوط بنائیں، عوامی رابطے کو بڑھائیں: اشوک کول

بوتھس کو مضبوط بنائیں، عوامی رابطے کو بڑھائیں: اشوک کول

خانقاہ فیض پناہ پکھرپورہ میں تقریبِ پوشاک بندی

خانقاہ فیض پناہ پکھرپورہ میں تقریبِ پوشاک بندی

گاندربل میں دُلہا چلا گھوڑے گاڑی پے سسرال۔ڈلہے نے مہنگی گاڑی کے بجائے گھوڑے گاڑی پے سسرال جانے کو دی ترجیحی۔۔

گاندربل میں دُلہا چلا گھوڑے گاڑی پے سسرال۔ڈلہے نے مہنگی گاڑی کے بجائے گھوڑے گاڑی پے سسرال جانے کو دی ترجیحی۔۔

جاوید ڈار نے سی آئی ٹی ایچ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کیلئے 250 کسانوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جاوید ڈار نے سی آئی ٹی ایچ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کیلئے 250 کسانوں کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ جموں میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری اِمداد،

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ جموں میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری اِمداد،

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail