سری نگر/وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج رواں سال کے سیلاب سے متاثرہ اَفراد کے لئے جاری اِمدادی، بحالی اورباز آباد کاری کے اَقدامات کا جائزہ لیا اور صوبہ جموںبھر میں جاری بحالی کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے ڈویژن بھر میں جاری امدادی، بحالی اور باز آباد کاری کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے جانی نقصان، زخمیوں اور مکانات و املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی اور بحالی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جا رہی امداد اور ریاستی اراضی کی الاٹمنٹ کے لیے زیرِ التوا معاملات، خصوصاً قدرتی آفات کی وجہ سے بے زمین ہونے والے خاندانوں سے متعلق کیسز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ وزیراعلیٰ نے جانی نقصان، زخمیوں اور مکانات و املاک کو پہنچنے والے نقصان سے متاثرہ کنبوں کے لئے جاری اِمداد اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متاثرہ کنبوں کو فراہم کی جانے والی اِمداد اور ریاستی اراضی کی الاٹمنٹ کے لئے زیرِ اِلتوا¿ معاملات بالخصوص آفات ِ سماوی کی وجہ سے بے زمین ہوئے کنبوں سے متعلق معاملات کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔وزیرِ اعلیٰ کو مختلف اضلاع میں سڑکوں اور پُلوں کو پہنچنے والے وسیع نقصان اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ میٹنگ میں مختلف اِداروںبشمول روڈز اینڈ بلڈنگز (آر اینڈ بی)، نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا (این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز اینڈ اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈِی سی ایل) اورسمپارک سمیت مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کئے گئے خراب شدہ سڑکوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا گیا۔






