منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

یکم مارچ سے بجلی سپلائی میں کافی بہتری آئے گی ، نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان یکم مارچ کے بعد کیا جائے گا:چیف انجینئر

by Srinagar Mail
23/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جیسے ہی وادی میں موسمی حالات میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ(KPDCL) نے یکم مارچ کے بعد کشمیر میں بجلی کے سرمائی کٹوتی شیڈول میں نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا۔جے کے این ایس کے مطابق چیف انجینئرکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈاعجاز احمد ڈار نے ایک میڈیاادارے کوبتایاکہ کشمیرمیں لاگوسرمائی بجلی کٹوتی شیڈول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان یکم مارچ کے بعد کیا جائے گا۔اس دوران معلوم ہواکہ شہر سری نگر کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرماکے پیش نظر لاگوکئے گئے بجلی کٹوتی شیڈول میں کافی کمی لائی گئی ہے اوراب صبح تاشام وقفے وقفے سے کچھ وقت کیلئے بجلی سپلائی منقطع کی جاتی ہے اورشام کے وقت بیشتر شہری علاقوںمیں بجلی سپلائی کوبلاخلل یاکٹوتی کے بحال رکھاجاتاہے ،تاہم کشمیروادی کے باقی 9اضلاع بشمول بڈگام،گاندربل ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،اننت ناگ،شوپیان ،پلوامہ اورکولگام کے قصبہ جات اوردیہات میں ابھی بھی سرماکی آمد کے وقت سے لاگو بجلی کٹوتی شیڈول سختی کیساتھ نافذالعمل ہے ،اوربیشتر دیہات ودوراُفتادہ علاقوںمیں ابھی بھی بجلی بحران جاری ہے ۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ بجلی موسم سرما کے دوران کشمیراودی میں بجلی کٹوتی کا شیڈول جاری کرتا ہے،اورعمومی طورپرماہ دسمبرسے ماہ فروری کے اوآخرتک بجلی کٹوتی شیڈول لاگو رکھاجاتاہے۔ادھرکشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ(KPDCL) کے ذرائع نے بتایا کہ موسمی حالات میں بہتری اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دن کے وقت بجلی کی طلب کئی گنا کم ہو گئی ہے۔جس کے نتیجے میں کچھ علاقوںمیں پہلے ہی کٹوتی شیڈول میں نرمی لائی گئی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

شہری نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا پروگرام ،کے وی آئی بی کی طرف سے نوجوان اَنٹرپرینیوروں میں 348.48 کروڑ روپے کی سبسڈی جاری

Next Post

وادی کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوںمیں بارشیں

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
وادی کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوںمیں بارشیں

وادی کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوںمیں بارشیں

حدبندی کمیشن کے معیادکارمیں2ماہ کی توسیع ، جموں وکشمیرکی سرنو حدبندی سے متعلق حتمی رپورٹ مئی میں متوقع

سری نگر تیزاب واقعہ: ملزمان کے خلاف ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail