منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی

امریکا میں ایک شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ ،2خواتین سمیت 5افراد ہلاک

by Srinagar Mail
29/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک شخص کی جانب سے مختلف مقامات پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کی تاہم بعد میں اس شخص کو ہلاک کردیا گیا۔فائرنگ کے ان واقعات کا آغاز پیر کی شام 5 بجے ہوا جس کے نتیجے میں ڈینور اور لیک وڈ شہروں میں ابتدائی طور پر 4 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق ڈینور میں 2 خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ ایک آدمی زخمی ہوا اس کے علاوہ ایک شخص کو اس کے گھر کے باہر ہلاک کیا گیا۔اس کے بعد مسلح شخص لیک وڈ پہنچا اس نے ٹیٹو پارلر میں ایک شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کیا۔لیک وڈ پولیس نے جلد ہی مسلح شخص کو شناخت کرلیا تاہم اس دوران حملہ آور ایک شاپنگ سینٹر میں داخل ہوا جہاں اس نے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کیا۔شاپنگ سینٹر میں ہی حملہ آور کا ایک خاتون پولیس اہلکار سے آمنا سامنا ہوا جس نے اسے ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوئیں تاہم زخمی حالت میں بھی وہ حملہ آور کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہیں۔لیک وڈ پولیس کے ترجمان کے مطابق زخمی خاتون پولیس اہلکار خطرے سے باہر ہیں تاہم انہیں مزید سرجری کی ضرورت ہے۔حملے کے مقاصد واضح نہیں ہیں تاہم پولیس ترجمان کا کہنا تھا ’اب تک کی معلومات کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ حملہ آور مخصوص افراد کو نشانہ بنا رہا تھا‘، پولیس نے حملہ آور کے پاس سے 2 ہتیھار بھی برآمد کیے ہیں۔امریکا میں آتشیں ہتیھاروں کا بے دریغ استعمال ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہتھیاروں کی دستیابی محدود رکھنے کا مطالبہ کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ ہتیھاروں کے پھیلاؤ کے ساتھ کمزور قوانین بھی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں میں مزید تیزی، گلمرگ سرد ترین جگہ

Next Post

حیدرپورہ انکاؤنٹر سے متعلق پولیس کی تحقیقات رپورٹ ناقابل قبول/نیشنل کانفرنس

Related Posts

بارش کے دوران JLNM اسپتال رعناواری میں دیوار گرا

کوئی استاد 10 فروری سے اسٹیشن سے باہر نہیں رہے گا: ڈیسک

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف استعمال کیے جانے والے ڈرونز پر امریکا نے 2 چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اسمبلی انتخابات کےلئے2024 تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل

Next Post

حیدرپورہ انکاؤنٹر سے متعلق پولیس کی تحقیقات رپورٹ ناقابل قبول/نیشنل کانفرنس

لیفٹیننٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

ایڈ یشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کا جی ایم سی جموں کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail