جمعرات, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

ایڈ یشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کا جی ایم سی جموں کا دورہ

by Srinagar Mail
30/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ووِیک بھارد واج نے آج جی ایم سی جموں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے دورے کے دوران نئے ایمرجنسی بلاک کے لئے اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم کے وقف کردہ 500ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے جنرل میڈیسن ، جنرل سرجری ، آرتھو پیڈکس ، اینستھیزیا اور نیورو سرجری محکموں کے سربراہان کو نئے بنائے گئے 222 کریٹیکل کیئر بیڈس کے الاٹمنٹ لیٹرس بھی حوالے کئے۔اِس میں سپیشل سپسپک کریٹیکل کیئر بیڈ تیار کئے گئے ہیں تاکہ اِدارے میں مریضوں کی دیکھ ریکھ کو بہتر بنایا جاسکے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ سپیشل سپسپک کریٹیکل بستروں کا پہلے ہی شعبہ اطفال اور گائنی/ آبسٹیٹرکس کے ذریعے اِنتظام کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے شعبہ انستھیزیا کے تحت پین کلینک کا بھی اِفتتاح کیا اور شعبہ فارماکولوجی اور اینستھیزیا کے تحت پلائی ٹیو کیئرکلینک کی نگرانی اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کرے گی۔جی ایم سی جموں کے پانچ ڈاکٹروں کو بھی ایمز نئی دہلی میں پلائی ٹیو کیئر کی تربیت دی گئی ہے۔اُنہوں نے ہسپتال کے دورے کے دوران ایمرجنسی اور میڈیسن او پی ڈی میں مریضوں سے بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔مریضوں نے ہسپتال کے علاج و معالجہ پر اطمینان کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے گذشتہ دو برسوں کے دوران صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے کارکنوں کی طرف سے ادا کئے گئے کردار کوسراہا اور اُنہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ایک مشن موڈ کے تحت بیمار اِنسانیت کی خدمت جاری رکھیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکر ہونا ایک نعمت ہے اور ہر کسی کو مریضوں کی توقعات پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔پرنسپل اور ڈین جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سدھن شرما نے جانکاری دی کہ بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے بڑی بہتری آئی ہے جیسے 100بستروں کا نیا ایمرجنسی بلاک ، ڈی آر ڈی او ہسپتال ، ایم سی ایچ ہسپتال ، آکسیجن جنریشن پلانٹس ، آکسیجن سپورٹیڈ بیڈ ، وینٹی لیٹروں اور اَطفال اور بالغ مریضوں کے لئے نازک نگہداشت کے بیڈ گذشتہ ایک برس کے دوران حاصل کیا گیا اور بہت سے بڑے پروجیکٹ جیسے سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ ، بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال ، 275 بستروں پر مشتمل اِضافی بلاک ، چوپڑا نرسنگ ہوم کی اَپ گریڈیشن اور جی ایم سی ایچ میں پلمبنگ / صفائی نظام کے2022ء میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم جی ایم سی جموں کو ایک اِنسٹی چیوٹ آف ایکسیلنس تعمیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ہمراہ ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل ڈاکٹر یشپال شرما، سپیشل سیکرٹری جی اے میر ، ڈائریکٹر فائنانس ظہور احمد وانی، ایڈمنسٹریٹر اے ایچ اشونی کھجوریہ، ایڈیشنل سیکرٹری آر ایس چار، سربراہان اور فیکلٹی ممبران بھی تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر میں ڈی ڈی آر سی کے کام کا جائزہ لیا

Related Posts

پی ڈی پی عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں کرتی: عمر عبداللہ

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں 4اور5نومبر کو ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

کسان میلہ جدید اور پائیدار زرعی طریقوں پر بامعنی تبادلہ خیال کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ جاوید ڈار

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور نظامی صحت کی دیکھ بھال کا اہم حصہ ہیں ۔ سکینہ ایتو

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

جاوید ڈار نے اِسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی جیواسپیشل کانفرنس کا اِفتتاح کیا

Next Post

مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر میں ڈی ڈی آر سی کے کام کا جائزہ لیا

سابق ایم ایل سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں و کشمیر ملک میں بڑھتی ہوئی کارکردگی میں سرکردہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے نیتی آیوگ ہیلتھ انڈیکس رپورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail