جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر میں ڈی ڈی آر سی کے کام کا جائزہ لیا

by Srinagar Mail
30/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںو کشمیر میں ڈی ایڈکشن اور ری ہیبلٹیشن سینٹروں( ڈی ڈی آر سی) کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس پورے جموں و کشمیریوٹی میں ڈی ۔ ایڈکشن سینٹروں میں مطلوبہ طبی علاج اور مشاورت فراہم کرکے منشیات کی لت سے نجات میں اہم کردار اَد ا کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے اِس سماجی بدعت کا مقابلہ کرنے میں جے کے پی کی کوششوں کی تعریف کی اور اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر پولیس پورے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشو و نما کے لئے اِس طرح کے اقدامات سے سماجی ذمہ داری نبھارہی ہے۔ مشیر بھٹناگر نے کہاکہ منشیات کی لت نوجوانوں کی ذہنی اورجسمانی صحت اور ان نوجوانوں کی علمی کنٹرول اور صلاحیت کو متاثر کر رہی ہے جو آسانی سے ذاتی مفادات سے متاثر ہو جاتے ہیں ۔اُنہوں نے مجرمانہ سرگرمیوں کا ردِّعمل دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ، والدین ، ڈی ڈی آر سی اور اِنتظامیہ کی اِجتماعی کوشش ہونی چاہیئے کہ وہ اَپنی آنے والی نسل کی بہتری کے لئے ہمارے معاشرے میں موجود اِس سماجی برائی پر قابو پالیں۔مشیر موصوف نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ان لوگوں کے لئے خصوصی کونسلنگ سیشن کا اہتمام کریں جو منشیا ت کے استعمال سے متاثر ہیں ۔اِس کے علاوہ بیداری پروگراموں اور منشیات کی لت کے برے اثرات کے بارے میں آئی اِی سی مہمات کا اِنعقاد پورے جموںوکشمیریوٹی میں کیا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ فیلڈ ڈیپارٹمنٹوں ، پولیس او ردیگر فورسز کے رضاکاروں کے لئے تربیتی پروگرام شروع کئے جائیں جن کی خدمات بعد میں مختلف سطحوں پر لوگوں کی تربیت کے لئے استعمال کی جائیں۔مشیر بھٹناگر نے نشہ مکتی مراکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ متاثرہ اَفراد کو ان کی بروقت صحتیابی کے لئے جدید خطوط پر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔اُنہوں نے ان سے مزید کہا کہ گھر پر ان کی بہتر دیکھ ریکھ کے لئے اِنفرادی / فیملی کائونسلنگ ، فالو اَپ مینجمنٹ ، ورک رِی ہیبلٹیشن ، سائیکو سوشل اِنٹرونشن اور پری ڈسچارج کونسلنگ کی جانی چاہیئے۔ مشیر بھٹناگر نے چوکسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے اِنسداد منشیات ٹاسک فورس کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ نگرانی اور چوکسی رکھیں جو منشیات کی سمگلنگ کا شکار ہیں اور جہاں سے منشیات کی وصولی کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔ دوران میٹنگ پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا ، سپیشل ڈی جی پی ،کرائم جے اینڈ ، پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود ، ایکسائز کمشنر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر کالجز جے اینڈ کے ، محکمہ صحت و طبی تعلیم کے نمائندے او ردیگر متعلقہ اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ موجود تھے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ایڈ یشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم کا جی ایم سی جموں کا دورہ

Next Post

سابق ایم ایل سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Related Posts

انتظامیہ کا کام تجاوزات کی حفاظت کرنا ، اسے ہر قیمت پر کریں گے:صوبائی کمشنر کشمیر

محکمہ محنت وروزگار جموں وکشمیرکے زیر اہتمام کشمیر ہاٹ سری نگرمیں جامع روز گار میلے کاانعقاد

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت میں غیر قانونی تقرریوں پر کمیٹی قائم

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

چرسو اونتی پورہ پلوامہ میں پہلے رورل مارٹ کا افتتاح

بڈگام میں ٹرین کی ٹکر سے بزرگ شہری لقمہ اجل

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

عالمی یوم مادری زبان : وادی میں کئی تقریبات منعقد

Next Post

سابق ایم ایل سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں و کشمیر ملک میں بڑھتی ہوئی کارکردگی میں سرکردہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے نیتی آیوگ ہیلتھ انڈیکس رپورٹ

ضلع اننت ناگ اورکولگام میں تصادم ،چار جنگجوجاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail