جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کھرہامہ کپوارہ میں7سالہ کمسن بچی کا بے دردانہ قتل ،گلا کٹی لاش ایک شڈ سے برآمد

علا۱قے میں خوف و دہشت ،عوام میں غم وغصہ ،قاتل کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ایس ایس پی کپوارہ

by Srinagar Mail
30/03/2023
A A
عیش مقام اننت ناگ دل دہلانے ولا واقعہ  ایک اور جاں بحق، تعداد 3 تک پہنچ گئی۔ مزید6 زخمی، ملزم گرفتار:ایس ڈی ایم پہلگام
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:30،مارچ: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کھر ہامہ علاقے میں ایک7سالہ بچی کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے اور گلا کٹی لاش کو یہاں گھر کے نذدیک ہی پھینک دیا گیا تھا اس حوالے سے پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات تیزکی ہے۔ کپواڑہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یوگل منہاس نے جمعرات کو کہا کہ پولس جلد ہی ایک 7 سالہ بچی کے قتل کیس کا سراغ لگائے گی اور قاتل بھی جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیرکے ضلع کپوارہ کے کھرہامہ گاوں میں بدھ کی شام اس وقت کہرام مچ گیا جب مقامی لوگوں نے اپنے گھر سے تھوڑی دور ایک 7سالہ کمسن بچی کی گلا کٹی لاش برآمد کی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ گھر کے نزدیک ایک شیڈ سے کمسن بچی کی لاش ملی بچی کے والدہ نے بتایا کہ بچی کی لاش جب ملی اس کے چہرے پر ایک سیمنٹ کا بیگ رکھا گیا تھا۔بچی کے والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے والد سے پیسے لیکر دکان سے کوئی چیز خرید نے کے لئے کہا جس کے بعد والد نے بچی کو پیسہ دیکر خود کام پر چلا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا اس وقت اافطار کا ٹائم تھا اور انہیں لگا کہ وہ اپنے قریب میں واقع رشتہ داروں کے گھروں میں ہوئی ۔انہوں نے بتایا جب بچی قریب آٹھ بجے تک واپس نہیں لوٹی تو انہوں نے بچی کی تلاش شروع کی ہے ۔تاہم کوئی سرغ نہیں ملا اور بعد میں اس کی گلاکٹی لاش یہاں ہی برآمد ہوئی ہے۔اس دوران جب بچی کی لاش گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیاجبکہ پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس زرائع نے بتایاکہ لڑکی کی عمر تقریباً نو سال ہے۔ ابتدائی تفتیش کہ لڑکی کا گلا کٹا ہوا تھا اور بہت زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقعہ ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ اور وقت کے بارے میں تفصیلی جانکاری کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔ پولیس کی ٹیم واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے جائے وقوعہ کی مکمل چھان بین کررہی ہے معاملے کی نسبت میں پولیس نزدیکی لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دریں اثنا ایس ایس کپوارہ نے واقع کے فورا بعد کھرہامہ کا دورہ کیا اور یہاں بچی کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے اس معاملے میں سختی سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قاتل کو بخشا نہیں جائے گا۔ کپواڑہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یوگل منہاس نے جمعرات کو کہا کہ پولس جلد ہی ایک 7سالہ بچی کے قتل کیس کا سراغ لگائے گی اور قاتل بھی جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لولاب کے کھرمہ زاب علاقے میں اس کی رہائش گاہ کے قریب لڑکی کی گلا کٹی لاش ملی ہے اور پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے مقامی لوگوں پر بھی زور دیا کہ وہ تحقیقات میں ان کے ساتھ تعاون کریں اور اگر کوئی ہے تو پولیس کے ساتھ ان پٹ شیئر کریں۔لولاب کے علاقے خرہامہ زیب میں بدھ کی رات دیر گئے ایک 7 سالہ بچی کی گلا کٹی لاش اس کی رہائش گاہ کے باہر ملی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دل کی دیکھ بھال میں نارائنا ہسپتال کی افادیت

Next Post

ملک میں لاگونئی تعلیمی پالیسی مہاتما گاندھی جیسے بصیرت آمیز رہنماﺅں کی تعلیمات پر مبنی

Related Posts

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری جموںکے ایک وفد نے اس کے صدر ارون گپتا کی قیادت میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

سکینہ اِیتو نے جی ڈِی سی پلوامہ میں نیٹ کے کامیاب طلبائ،دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونہار طلبا¿ کو مُبارک باد دی

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر راجیو رنجن اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مشترکہ طور پر جموںوکشمیر میں مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ لیا

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

Next Post
وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

ملک میں لاگونئی تعلیمی پالیسی مہاتما گاندھی جیسے بصیرت آمیز رہنماﺅں کی تعلیمات پر مبنی

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

رام نومی کے موقعہ پرشہر سری نگر میں کشمیری پنڈتوں کی شوبا یاترا

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

امرت پال کے گرفتار باڈی گارڈکے حق میں بندوق لائسنس کی اجرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail