منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

ڈویڑنل کمشنرکشمیر کی جانب سے منشیات کےخلاف مہم چلانے کے اعلان کا خیر مقدم

by Srinagar Mail
04/05/2023
A A
جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف مہم جاری
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:4،مئی : جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے صوبائی انتظامیہ کی جانب سے منشیات مخالف سرگرمیاں شروع کرنے کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار اور انتظامیہ کی سنجیدگی سے اس بدعت کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اس سلسلے میں ڈویڑنل کمشنر کشمیر ، چیف سیکریٹری اور ایل جی منوج سنہا کا شکریہ اداکیا ہے جو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ادھرجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منشیات مخالف مہم شدومد سے جاری ہے۔ جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹر سٹ کے رضاکاروں نے گزشتہ دو دنوں میں جموں کشمیر کے ایک درجن سے بھی زیادہ مقامات پر منشیات مخالف جانکاری پروگرام منعقد کئے۔ادھرجمعرات کے روز ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں جانکاری پروگرام منعقد کئے گئے جبکہ حنفیہ ماڈل ہائرسیکنڈری سکول نشہ مکت ابھیان چلایا گیا جہاں پر سکول پرنسپل الطاف حسین اور مزمل بھی اس مہم کا حصہ بنے جنہوں نے منشیات کے خاتمہ پر اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے ہر ضلع اور ہر علاقے میں منشیات مخالف مہم چلائی جارہی ہے اور اس میں لوگوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے ایک بار پھر ایمہ مساجد ،علمائے کرام ، دانشوران،قلم کاروں ،پولیس افسران، سیول انتظامیہ اورسماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بناکر جموں کشمیر سے منشیات کی لت کو جڑ سے ہی ختم کرنے کےلئے اس مہم کا حصہ بنیں۔دریں اثناءجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین نے سرحدی کپوارہ کے لولاب علاقے میں 13اور 14مئی کو منشیات مخالف مہم گھر گھر چلانے کے حوالے سے ضلع بھر کے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں تاکہ سماج کو اس بدعت سے نجات دلانے میں عوامی بیداری پیدا ہو۔اسی کے ساتھ13اور 14مئی کو سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب سوگام علاقے میں ہی طبی کیمپ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں وادی کے بہترین معالجین حضرات اپنی خدمات انجام دیں گے جبکہ مریضوں میںمفت ادویات بھی فراہم کی جائیںگی۔

 

 

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشتواڑ میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کاشکار

Next Post

روون دومیل اودھم پور کے نزدیک ٹرک گہری کھائی میں جاگری

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

روون دومیل اودھم پور کے نزدیک ٹرک گہری کھائی میں جاگری

حاجن ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

حاجن ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ منعقد

کشمیر یونیورسٹی میں یک روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام

کشمیر یونیورسٹی میں یک روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail