کشمیر یونیورسٹی میں یک روزہ قومی ورکشاپ کا اہتمام
نیوز ڈیسک
سرینگر: گاندھی بھون، کشمیر یونیورسٹی میں جمعرات کو آب و ہوا کی خدمات سے زمین کے مشاہدات پر ایک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی پروفیسر شکیل احمد رومشو نے این آر ایس سی حیدرآباد کے اشتراک سے کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر، کشمیر یونیورسٹی اور پروفیسر پرکاش چوہان، ڈائریکٹر این آر ایس سی اور پروفیسر رویندر ناتھ، وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر تھے۔ ورکشاپ میں اسلامک یونیورسٹی، کشمیر یونیورسٹی اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے فیکلٹی ممبران اور کئی قومی اداروں کے سکالرز اور سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔