جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سرحدی ضلع راجوری کے کنڈی جنگل ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران ہلاکت خیز دھماکہ

ا سپیشل فورسز کے5 جوان جاں بحق،میجر شدیدزخمی

by Srinagar Mail
05/05/2023
A A
کپرن شوپیان میں شبانہ تصادم آرائی،پاکستا نی ملی ٹینٹ جاں بحق:اے ڈی جی پی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

راجوری:۵،مئی:  : جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے کنڈی جنگل میں جمعہ کی صبح ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران ایک ہلاکت خیز دھماکے میں5فوجی جوان جاں بحق اور فوج کاایک میجرزخمی ہوگیا ،جن کو کمانڈ ہسپتال اودھم پورجموں پہنچا دیا گیا ہے۔اضافی فورسزکمک طلب کرکے اس پورے جنگل میں موجود ملی ٹنٹوں کیخلاف آپریشن کو تیز کردیاگیا ہے اوراس مقصد کیلئے ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کو بھی استعمال کیا جارہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابقحکام نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے گھنے جنگلات والے کنڈی علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے جمعہ کو ایک دھماکے میں5 فوجی اہلکار جاں بحق اورفوج کا ایک میجر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کاخاتمہ کرنے کیلئے گھنے جنگل میں آپریشن جاری ہے۔حکام نے بتایاکہ جمعہ کوصبح کے وقت ا سپیشل فورسز کے2 فوجی جوان ہلاک اور میجر سمیت 4 زخمی ہوئے۔ بعد میں 3 زخمی اہلکاروں نے اودھم پور کے کمانڈ اسپتال میں دم توڑ دیا۔ادھم پور میں فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ فوج کی شمالی کمان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کے اہلکار گزشتہ ماہ پونچھ ضلع کے علاقے بھاٹا دھریاں کی توتا گلی علاقے میں ایک آرمی ٹرک پر گھات لگا کر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ایک گروپ کو ختم کرنے کےلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلسل آپریشن کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ راجوری سیکٹر کے کنڈی جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر، 3مئی کو ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ جمعہ کی صبح تقریبا ساڑھے7 بجے، ایک تلاشی ٹیم کا ایک غار میں موجود دہشت گردوں کے ایک گروپ سے رابطہ قائم ہو۔ یہ علاقہ پتھریلی اور کھڑی چٹانوں کےساتھ گھنے جنگل والا ہے۔ فوج کی شمالی کمان نے مزید کہاکہ غار میں گھسنے کی کوشش کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب دہشت گردوں نے ایک دھماکہ خیز آلہ یامادہ چلایا۔ فوج کی ٹیم کو 2 ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ میجررینک کے ایک افسر سمیت4 مزید فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے والے تین اہلکاروںکی موت واقعہ ہونے کے بعد ہلاکتوںکی تعداد5 ہو سکتی ہیں۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ ضلع راجوری کے کنڈی جنگل میں زخمی ہونے والے سبھی اہلکاروںکو کمانڈ ہسپتال، ادھم پور پہنچا دیا گیا ،جہاں3اہلکارزخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑبیٹھے جبکہ جائے دھماکہ پر پہلے ہی2فوجی جاں بحق ہوئے تھے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آس پاس سے اضافی ٹیموں کو تصادم کی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، دہشت گردوں کا ایک گروپ علاقے میں پھنسا ہوا ہے۔فوج نے بیان میں مزید کہاکہ دہشت گرد گروپ میں ہلاکتوں کا امکان ہے اور آپریشن جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ راجوری علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات کو معطل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناءفوجی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے 20 اپریل کو فوج کے ایک ٹرک پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم5 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔فوج نے کہا کہ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ملازمین کے حق میں مہنگائی بھتہ خوش آئند قدم :اشتیاق بیگ

Next Post

جموں وکشمیر بینک کے کاروباراورکام کاج میں نمایاں بہتری

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post

جموں وکشمیر بینک کے کاروباراورکام کاج میں نمایاں بہتری

All Minority Employees Association Kashmir calls on Lt Governor

All Minority Employees Association Kashmir calls on Lt Governor

جموں و کشمیروقف بورڈکی چیئرپرسن درخشاں اندرابی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کیساتھ ملاقات

جموں و کشمیروقف بورڈکی چیئرپرسن درخشاں اندرابی لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کیساتھ ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail