ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سری نگر میں بین الااقوامی ’ایونٹ،G20‘: کامیاب انعقادکیلئے سیول انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیاں سرگرم عمل

مقام تقریب کی حدودمیں NSGکمانڈوز،JKPاور SOGکے چاک وچوبند دستوں کوہوگی سیکورٹی کی ذمہ داری

by Srinagar Mail
18/05/2023
A A
سری نگر میں بین الااقوامی ’ایونٹ،G20‘: کامیاب انعقادکیلئے سیول انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیاں سرگرم عمل
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram
kashmirmediagroup, KHIDMAT, Rouf, rehmatullah, urdu.hindsamachar, Afaaq, Sahafat1, AFAAQ, Daily, Daily, Chinar, jindrahimagesimages, Abdul, Shabnum, shannikashmir, raja, editorjahangirnews, dailysadaqat, snazirr, editor, editor, editor, Farooq, editorkashmiruzma, Editor, Hamid, hamidbuchoo, javed, wadi, Daily, Udaan, Daily, Khushal, batkaloo, feroz, Editor_, Bilal, Srinagar, Abdulhussain, Srinagar, editpage, editoraayeena786, dailyzamindar, Current, rahimanzil, Ajmer, rahemanzil, sartaj16, sartaj.313, editorgayas, sheikhnaseer12345, auyoub, grbhat786, editorzk, daily, rashidmakhdoomi, Rifat, rahemanzil, DAILY, Muzamil, editorvonjk, Kashmir, masood, Munshi, sajad, Shahnawaz, Syedroufr, freedom, Umar, Muzaffar, Sonam, Buland, muntaziryaseen, Muntazir, mushaltimes, mushtaq, Kashmir, Editor, EJ, GADYAL, newseditor.internet, taftessh, editormorningtimes, haiya, Mohammad, reshiyaseen101, wadikiawaz, Manzoor, Kashmir, stateobserverurdu, Neyaz, SALEEM, zhpqmediacenter, kashmirnov, shaharnama, ashraf, wadikashmir, Asif, jellotj, zphqmediacenter222, Jindrah, zphqmediacentre, Zulfiqar, Sadae, sardarshabir_kl, Sadae, dailyjammukashmir, news, javedrasheed786, showkat, dailytaskeen, Junaid, Urdu, Zafar, newswebsite.jk, Islam, smaltaf, mirparvaiz_ahmad66, Riyaz, editorenigran, kehkashan, Precious, Editor, Rather, Feroz, ahsan, Tahir, statereporter11, etv, Sajid, Ashraf, Be-Khof, Shaharbeen, kashmir, Awami, Kashmir, Showkat, Chattan, m, dailysrinagarnews, Lake, Karwan, daily, editorgeokashmir, me, saahil, PANORAMA, Akhbar, Nidae, manoj.kaul, riyazbashirbhatt, mirparvaiz_ahmad, Bilal, Daily, fayazquarashi.jk, zahoor, PID, news, Ahmad, Tariq, Tanvir, shaherbeen, mssodhi69, editorglaciertimes@gmail, Bhat, dailyaasmann, kashmiraman, concept.today, mushtaq, jknews, Sanam, lazawalijammu, jaan, blog, rehmatullah, mediacell, EDITOR, Aftab, muhammad, Syed, Amiruddin, bilalmedia784, AZAD, Aadil, parvaizdadsari, Nasir, [email protected], hidayatrnn983, Hassaan, Jkackashmirbureau, riyazofficialjk, Heaven, Kashmir, Kashur, Buchoo, Director, Jalil, Kashmir, Moazum, Ishtiyaq, Brighter, thedispatchstaff, The, khurshid, Fayaz, rafi00129, shakila.syed, Sangarmal, kamranec786@gmail, cityexpress, advtpeacetimes, Sofigulzar7006, attariashafia786, dailyilhaaq786, Zahoor, roshni.advertise, Farhat, Tariq, To:, nayeemul, Fayaz, jameelnishatansari0, kashmirtelevisionnetwork, aashu, Dainik, therightnews.trn, Kharpriya123, Yousf
SKICCکی زیبائش کا کام مکمل ،مندوبین کی خاطرتواضع کی تیاریوں کو حتمی شکل
سری نگر:۸۱،مئی:جے کے این ایس : جیسے جیسے سری نگر میں اپنی نوعیت کی پہلی بین الااقوامی تقریب (G20ٹورازم ورکنگ گروپ کی 3روزہ میٹنگ ) کاوقت قریب آرہاہے ،پورے شہر سری نگر بالخصوص مقام تقریب یعنی جھیل ڈل کے کنارے پرواقعSKICC،جھیل کے اندراور گردونواح میں سیکورٹی انتظامات کی حتمی مشق شروع کردی گئی ہے ۔اس دوران منتظمین نے SKICCکی آرائش وزیبائش کاکام مکمل کرلیاہے جبکہ ملکی وغیر ملکی مندوبین کی خاطرتواضع کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے ۔ادھر صوبائی وضلع انتظامیہ نے سری نگراسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت ہاتھ میں لئے گئے زیادہ ترکاموں کو جلداز جلد مکمل کرنے کی کوششوںمیں بھی تیزی لائی ہے ،اورساتھ ہی پورے شہر بالخصوص لالچوک ،بلیو وارڈ روڑ اور راجباغ میں سڑکوں کے دونوں اطراف ترنگا کے رنگوں سے مزین لائٹنگ کاجال بچھادیاہے جبکہ G20بینرس بھی جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق اب جبکہ سری نگر 22سے25مئی 2023تک بین الااقوامی تقریب یعنی جی20میٹنگ اوراس میں شرکت کرنے والے ملکی اورغیرملکی مندوبین کی میزبانی کاشرف پائے گاتو اس تاریخی شہر کو مزید دیدہ زیب بنانے کے کئی کام ہنگامی بنیادوں پر ہاتھ میں لئے گئے ہیں ۔مقام تقریب یعنی SKICCکے اندرلاکھوں روپے خرچ کرکے کانفرنس ہال میں بین الااقوامی طرز کااسٹیج تیار کیا گیاہے ،اوراس ہال کوجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیاگیا ہے ۔ساتھ ہی میٹنگ کے شرکاءکی مہمان نوازی کے اعلیٰ انتظامات بھی کئے گئے ہیں ،اوربالخصوص غیرملکی مندوبین کی جھیل ڈل میں شکارہ سواری اور مغل باغات میں سیروتفریح کیلئے بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں ۔معلوم ہواکہ جھیل ڈل میں متعددشکارے دلہنوںکی طرح سجائے جارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقام تقریب یعنیSKICCکے گردونواح بشمول جھیل ڈل کیلئے ایک جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیاہے ،جسکے تحت SKICCکی حدودمیں،نیشنل سیکورٹی گارڈ (NSG) کمانڈوز ، جموں وکشمیر پولیس اوراسکے اسپیشل آپریشن گروپ کے چاک وچوبند دستے تعینات رہیں گے ،SKICCکے باہر بلیو وارڈروڑ کی سیکورٹی کی ذمہ داری مرکز ی پولیس فورس یعنیCRPFکو سونپی گئی ہے اورسب سے اہم جھیل ڈل کی حفاظت کی ذمہ داری ایلیٹ میرین (MARCOS)کمانڈوز کے پاس ہوگی ۔ذرائع نے بتایاکہ اپنی اسی اہم ذمہ داری کے تحت میرین کمانڈوز اوراین ایس جی کمانڈوز نے جھیل ڈل میں روزانہ کی بنیاد پر گشت شروع کردی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق حالیہ کچھ دنوں سے میرین کمانڈوز اوراین ایس جی کمانڈوز جھیل ڈل کے اندر خصوصی بوٹوںمیں گشت کرتے نظرآئے ہیں ۔رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ آبی ذخائر کو محفوظ بنانے کےلئے میرین کمانڈوزاوراین ایس جی کمانڈوز کیساتھ ساتھ پنڈال یعنیSKICC کو محفوظ بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کابھی فیصلہ لیاگیاہے ،جسکے تحت اس پورے حساس علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہمہ وقت کڑی نظررکھی جائے گی جبکہ ایس کے آئی سی سی کے اندر ،جھیل ڈل اوربلیو وارڈ روڑ پر سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بھی بچھایاگیاہے،تاکہ پل پل کی نقل وحمل پر ہمہ وقت نظررکھی جاسکے ۔ کیا گیا۔اس دوران ذرائع نے بتایا کہ جب میرین اورنیشنل سیکورٹی گارڈس کے کمانڈوز جھیل سے واقف ہو رہے تھے، سی آر پی ایف کے جوانوں کو ڈل جھیل کے کنارے آئی ای ڈی ڈیٹیکٹر اور اسنفر ڈاگ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سڑک کو دھماکہ خیز مواد سے پاک رکھا جائے۔میڈیارپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ 22سے24مئی تک 3روزہ جی 20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ مکمل ہونے تک MARCOSاورNSGکے کمانڈوز مسلسل ڈل جھیل میں گشت کرتے رہیں گے۔خیال کیا جاتا ہے کہ دورہ کرنے والے غیر ملکی مندوبین مشہور ڈل جھیل میں کشتی یعنی خصوصی شکارہ سواری کر سکتے ہیں،اوروہ پہلے روز یعنی22مئی کو ممکنہ طور پر جھیل ڈل اورمغل باغات جاکر سیروتفریح کریں گے اورشام کے وقت خصوصی ثقافتی و کلچرل پروگرام سے بھی محظوظ ہونگے ۔ذرائع کے مطابق مقام تقریب یعنیSKICCمیں سیکورٹی بندوبست کی ذمہ داری جلد ہی SKICCکی حدودمیں،نیشنل سیکیورٹی گارڈ (NSG) کمانڈوز ، جموں وکشمیر پولیس اوراسکے اسپیشل آپریشن گروپ کے چاک وچوبند دستوں کو سونپی جائے گی ۔یاد رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے حال ہی میں کہا تھا کہG20میٹنگ کے پیش نظرسری نگرشہر میں عام لوگوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں
ShareTweetSendSendShare
Previous Post

میر واعظ فاروق قتل کیس:2مفرورحزب ملی ٹینٹ نیپال سے گرفتار،کیس سی بی آئی کے سپرد:آر آر سوائن

Next Post

گورنمنٹ ڈگری کالج ترال بد نظمی کا شکار ،3ماہ سے مستقل پرنسپل نہیں

Related Posts

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

Next Post
گورنمنٹ ڈگری کالج ترال بد نظمی کا شکار ،3ماہ سے مستقل پرنسپل نہیں

گورنمنٹ ڈگری کالج ترال بد نظمی کا شکار ،3ماہ سے مستقل پرنسپل نہیں

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

ڈی ڈی سی ممبرآری پل منظور گنائی درجنوں کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شامل

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے کیا راجباغ میں دریائے جہلم پر ریور فرنٹ کا افتتاح، کہا6 کلومیٹر طویل جہلم ریور فرنٹ مکمل،مزید کام جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail