منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

میرے محسن اور مربی استاد مرحوم شبیر احمد شاہ(لیکچرر علم النباتیات)کی یاد میں۔۔۔

by Srinagar Mail
23/05/2023
A A
میرے محسن اور مربی استاد مرحوم شبیر احمد شاہ(لیکچرر علم النباتیات)کی یاد میں۔۔۔
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بلال احمد پنڈت

استاد ہائیر ایجوکیشن

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا۔۔۔

مملکت علم میں ہم کئی بار ایسے اشخاص سے ملاقی ہوجاتے ہیں،جو بعد میں ہماری زندگی کا ناقابل تنسیخ حصّہ بن کر رہ جاتے ہیں۔۔۔ایسےافراد ہماری زندگیوں میں نہ مٹنے والے نقوش ثبت کرتے ہیں اور ہمارے انداز بیاں کو فصاحت و بلاغت کے فواروں سے بھی روشناس کراتے ہیں۔۔۔یہ ہم میں ایسا کردار پیوست کرتےہیں،جو بعد میں اوروں کے لیے چراغِ راہ ثابت ہوتا ہے۔آج ہماری قوم ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگئی،جس کا ذکر کرتے وقت میں اتنا لسانی احتیاط برتنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کہیں غلطی سے کوٸی سطحی لفظ نہ نکل جائے۔۔۔ یہ سطور رقم کرتے ہوئے لاشعوری طور پر بھی میرے اوسان خطا ہورہے ہیں اور آبدیدگی کا عالم یہ ہے جیسے آب دریا نے میری آنکھوں کا انتخاب کیا ہو۔ ابر غم کی وجہ سمجھ نہیں آتا کہ کہاں سے ابتدإ کروں اور کہاں پہ ختم۔۔۔شبیر صاحب ایک علم کے پیکر تھے جن کے علمی چراغ کے سامنے کئی جانی مانی شعائیں بھی ماند پڑ جاتی تھیں اور فھم و ادراک کا عالم یہ تھا کہ جیسے سقراط کے علمی مکتب سے جام پی کر آئے ہوں۔ان کے علمی برتاؤ سے یہ عیاں تھا کہ ان میں درد سے لبریز دل اس قدر دھڑکتا تھا گویا خدمتِ خلق ان کی رگ و پے میں رچا بسا ہو۔۔۔ان میں فطرت نے یہ بات بہت پہلے سے انڈیل دی تھی کہ شاگردوں کی خاص صلاحیت کو پہلی نظر میں بھانپ لیتے تھے اور یہ گُن انہی لوگوں کا خاصہ ہوتا ہے جو بچوں اور شاگردوں سے خاص لگاؤ رکھتے ہوں۔۔۔اس کے علاوہ سماجی کاموں کے لیے انہوں نے جیسے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا،کلاس روم ہو یا سماجی معاملات،گھر گھر کے پیچیدہ مسائل ہوں یا علاقے کے قابلِ غور مصائب، شبیر صاحب ہر جگہ اپنی موجودگی کا اس طرح احساس دلاتے تھے گویا خوشبو پھول سے پھوٹتی ہو۔۔۔
میں نے کئی سال ان سے نہ صرف استفادہ کیا بلکہ زندگی گزارنے کے ایسے گُر سیکھے جن کے بغیر شاید میں زندگی کے ہر موڑ پر وقتی ہچکولے کھاتا اور شاید سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملتا۔۔۔وہ صاحبِ عقل ہونے کے ساتھ ساتھ ہی معاملہ فھم اور بذلہ سنج بھی تھے۔۔۔ان کے شاگرد اور رفقإ اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کے یہاں ہر ایک کو یکساں طور اہمیت دی جاتی تھی،اور کوئی بھی کمتری یا برتری کے احساس سے نہ جھونجتا۔۔۔جس طرح ایک خلاق فنکار ایک مورتی کو پتھر سے نکالتا ہے،اُسی طرح شبیر صاحب ہر شخص سے قیمتی جوہر نکالنے میں ماہر تھے۔۔۔
ان کا درسی عالم اس دھارے سے مشبہ تھا،جو ہر ایک کے لئے سود مند ہوتا اور سرایت کا عالم یہ تھا کہ سر اٹھا کے بولتے۔
وہ یقیناً جسمانی طور پر ہمارے ساتھ نہ ہوں،مگر ان کی تعلیمات اور تراشے گئے ہیرے تمام لوگوں کو روشنی بخشتے رہیں گے۔۔۔اللہ ان کی قبر کو پُر نور کرے اور جنّت میں اعلیٰ مقام بخشے۔۔۔
راقم
بلال احمد پنڈت
استاد ہائیر ایجوکیشن

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں و کشمیرآزادی سے ہندوستان کا حصہ، پاکستان کو بات کرنے کا حق نہیں

Next Post

صحافی اعجاز ڈار کو صدمہ، چچا جان انتقال کر گئے

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی اعجاز ڈار کو صدمہ، چچا جان انتقال کر گئے

ترال میں تیز ہوائیں چلنے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی

ترال میں تیز ہوائیں چلنے سے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی

غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اور مندوبین کے بے مثال استقبال کے بعدSKICCمیں جی20ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع

سری نگرمیں منعقدہ3روزہG20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے مندوبین جمعرات کو نئی دہلی روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail