بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home صحت وسائنس

جموں و کشمیرمیں بڑھتی بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ

by Srinagar Mail
16/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

خالی اسامیوں کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت/سہیل میر

سرینگر//پرگتشیل جن مورچہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ پارٹی کے نیشنل وائس پریزیڈنٹ شری سہیل احمد میر کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں پارٹی کےسینئرلیڈران اور عہد دران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تنظیمی عمور کے ساتھ ساتھ وادی کی موجودہ سیاسی صورتحال تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرگتشیل احمد میر نے اپنے خطاب کے دوران تمام ورگران اور عہد داران پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ جڑھ جائیں اور عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کر کے اعلیٰ افسران کی نوٹس میں لاکر انہیں حلا کرانے کی بھر پور کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ پردیشیل جن مورچہ پارٹی کا موقف ہے کہ پارٹی بلا امتیاز جموں وکشمیر کے اطراف واکناف میں ترقی کے لئے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتی بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے جس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے موجودہ سر کار سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرتی عمل میں لائی جا نی چاہئے۔شری سہیل احمو میرکسی کا نام لئے بغیر کہا کہ یہاں کی علاقائی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ وہ اپنا میدان کھوچکی ہیں اور لوگوں پر اُنہیں مزید کوئی بھروسہ نہیں رہا، اِنہوں نے ووٹ بنک کی خاطر جذباتی نعرے لگاکر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اس کا خمیازہ ان سب کو اٹھانا پڑےگا۔موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات ناگزیر ہیں۔ اِن انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر نہیں کی جانی چاہئے، لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور بیروکریسی کو کوئی پرواہ نہیں، جوابدہی ہونا لازمی ہے اور یہ جموں وکشمیر کے اندر منتخب حکومت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اُن کی جماعت اقتدار میں آئی تو سرکاری محکمہ جات میں خالی پڑی تمام آسامیوں کی فاسٹ ٹریک بھرتی عمل میں لائی جائے گی اور سماج کے کمزور طبقہ جات کی فلاح و بہبود کی طرف خصوصی توجہ دی جائےگی۔انہوں نے موجودہ سر کاری کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا سر کار نے ملک بھر میں کئی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں لیکن جموں و کشمیر کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں نکہ یہاں کے لوگوں نے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا جموں و کشمیر میں ناساز گار حالات اور عالمی وبا کی وجہ سے لوگوں کی اقتصادی حالات کافی خراب ہیں اسلئے یہاں کی عوام کیلئے مفت بجلی، راشن اور مفت پانی کا اعلان کیا جانا چاہئے۔اس حوالے سے ان کے ہمراہ پارٹی کے کئی عہدداروں نے دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا بھی دیا تھا اورحکمرانوں کو ایک میمو رنڈم بھی پیش کیا تھا۔انہوں نے سر کار سے پُر زور اپیل کی کہ جموں و کشمیرخاص کر وادی کشمیر میں موسم سر ما کے دوران مہنگائی بے قابو ہو جاتی ہے جس کا سیدھا اثر عام آدمی پر پڑتا ہے اور حکام مہنگائی کو قابو کرنے میں کوئی خاص توجہ نہیں دینے ہیں۔انہوں نے موجودہ سر کار سے اپیل کی کہ وبائی بیماری کی وجہ سے وادی میں سیاحت سےجڑے ہوئے افراد کافی متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جا چائے تاکہ وہ مشکلات سے دو چار نہ ہو جائیں۔اس میٹنگ میں دیگر عہد داران کے علاوہ جنرل سیکریٹری شری بشیر احمد گوگلو اور وائس پریزیڈنٹ شری شکیل احمد داتا اور یوتھ آرگنائزر شری عمر میر نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مرکز دفعہ370 کی عدالت عظمیٰ میں شنوائی سے گھبرائی رہی ہے/ عمر عبداللہ

Next Post

ہمارے بہادروں کی بے مثال بہادری آنیوالوں نسلوں کو متاثر کرتی رہیگی/منوج سہنا

Related Posts

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

حکومت موجودہ صحت سہولیات کو مستحکم کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ سکینہ اِیتو

این اِی پی ۔2020 جموں وکشمیر کے تمام کالجوں میں نافذ۔ سکینہ اِیتو

این اِی پی ۔2020 جموں وکشمیر کے تمام کالجوں میں نافذ۔ سکینہ اِیتو

منشیات کے عادی اَفراد کے علاج اور باز آباد کاری کیلئے کشمیر میں 11 اور جموں میں 9 اے ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

منشیات کے عادی اَفراد کے علاج اور باز آباد کاری کیلئے کشمیر میں 11 اور جموں میں 9 اے ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

اسکولوں کا نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ہے ۔ سکینہ ایتو

اسکولوں کا نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کو روکنے میں اہم کردار ہے ۔ سکینہ ایتو

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں 100روزہ ٹی بی خاتمے مہم کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں 100روزہ ٹی بی خاتمے مہم کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مسلسل خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کا دوسرا تشویشناک رخ

مسلسل خشک سالی اور برف باری نہ ہونے کا دوسرا تشویشناک رخ

Next Post

ہمارے بہادروں کی بے مثال بہادری آنیوالوں نسلوں کو متاثر کرتی رہیگی/منوج سہنا

سری نگر اور بارہ مولہ میں چار مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

ڈاکٹر سامون نے ڈائریکٹوریٹ سِکل ڈیولپمنٹ جموں کا اِنتظامی معائینہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail