اتوار, دسمبر ۱۰, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

لفٹینٹ گورنر نے راج بھون سے تریکوٹہ نگر تک اولیکٹرا گرین ٹیک کی الیکٹرک بس میں سواری کی

by Srinagar Mail
19/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں//انفو//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون سے تریکوٹہ نگر تک اولیکٹرا گرین ٹیک کی الیکٹرک بس میں سواری کی ، جو جموں و کشمیر میں انٹر سٹی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سہولیات کو بڑھانے کیلئے آزمائشی طور پر چل رہی ہے ۔ اے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ اولیکٹرا گرین ٹیک لمٹیڈ مسٹر ارون کمار نے لفٹینٹ گورنر کو سواری کے دوران بس کے کام کاج ، خصوصیات اور تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو آگاہ کیا کہ یہ ایک سات میٹر اولیکٹرا کے 6 الیکٹرک بس ہے جس میں 24 پلس ڈرائیور کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور 80 فیصد چارج کی حثیت کے ساتھ سنگل چارج رینج 160 کلو میٹر ہے ۔ دیگر خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اے جی ایم نے لفٹینٹ گورنر کو بتایا کہ بس میں جی پی ایس ، پبلک اناؤنسمنٹ سسٹم ، ائیر کنڈیشنر ، اسمارٹ ٹکٹنگ ، فی سیٹ USB2 پورٹس ، ایمر جنسی اسٹاپ وغیرہ بہت سی دیگر جدید خصوصیات ہیں ۔ بس کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کمپنی کے نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر کے دوران مسافروں کی سہولت کیلئے مناسب سامان رکھنے کی جگہ رکھیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت یو ٹی میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں بے مثال اضافہ سے ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ اپریشنل نقل و حمل کے نیٹ ورک میں زیادہ سے زیادہ قابل عمل اور منافع بخش راستوں کو شامل کیا جائے گا ۔ الیکٹرک بس اپنے تکنیکی ، میکنیکل استحکام اور دیگر عملی پہلوؤں تک رسائی کیلئے مختلف شہروں اور اندرون شہر راستوں پر چلائی جائے گی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اولیکٹرا گرین ٹیک لمٹیڈ کے چئیر مین کے ساتھ میٹنگ کے دوران لفٹینٹ گورنر نے ان سے آزمائشی بنیادوں پر ایک جموں اور ایک سرینگر کیلئے دوالیکٹرک بسیں بھیجنے کو کہا تھا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

مشیر خان نے 27 ویں قومی تھانگ ٹا چیمپین شپ کا اعلان کیا

Next Post

ایل او سی پر بی ایس ایف اہلکار بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

ایل او سی پر بی ایس ایف اہلکار بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی

حد بندی کمیشن کے قیام کا مقصد بھاجپاکے مفادات کی تکمیل ہے/ محبوبہ مفتی

فلپائن: طاقتور طوفان ’رائے‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 208

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail